بھارتی دارالحکومت دہلی میں سینکڑوں لوگوں نے مودی حکومت کی کشمیر پالیسی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ گزشتہ چار روز سے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں حکام نے انٹرنیٹ اور ٹیلی فون سروس معطل کر رکھی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے پانچ سو سے زائد افراد کو حراست میں لیا ہے۔ کشمیر سے باہر لوگ اپنے اہل خانہ کی خیر وعافیت کے حوالے سے پریشان ہیں۔