1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار

24 اپریل 2024

وزارت دفاع کے مطابق ایوانوف کو نائب وزیر دفاع کے عہدے پر دو ہزار سولہ میں ایک صدارتی فرمان کے ذریعے تعینات کیا گیا تھا۔

https://p.dw.com/p/4f8Xe
تمیور ایوانوف کو رشوت خوری کے جرم میں پندرہ برس کی سزا ہوسکتی ہے
تمیور ایوانوف کو رشوت خوری کے جرم میں پندرہ برس کی سزا ہوسکتی ہےتصویر: Russian Defense Ministry Press Service photo via AP/picture alliance

ایک اعلیٰ روسی فوجی عہدیدار کو رشوت لینے کے شُبے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تمیور ایوانوف کو بدھ کے روز وسطی ماسکو کی ایک عدالت کے سامنے پیش کرنے کے بعد پری ٹرائل حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔

روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا گیا ہے، ''اڑتالیس سالہ تیمور ایوانوف کو منگل کے روز گرفتار کیا گیا۔ وہ روس کے بارہ نائب وزرائے دفاع میں سے ایک تھے۔‘‘ عدالت کے ایک بیان کے مطابق تفتیش کاروں نے ماسکو کی عدالت کو بتایا کہ ایوانوف نے وزارت دفاع کے ٹھیکوں اور ذیلی معاہدوں کے دوران تیسرے فریق کے ساتھ مل کر سازش کی اور غیر متعین جائیداد حاصل کرنے کی شکل میں رشوت وصول کی۔

ایوانوف پرالزام ہے کہ انہوں نے  وزارت دفاع کے ٹھیکوں اور ذیلی معاہدوں کے دوران غیر متعین جائیداد حاصل کرنے کی شکل میں رشوت وصول کی۔
ایوانوف پرالزام ہے کہ انہوں نے وزارت دفاع کے ٹھیکوں اور ذیلی معاہدوں کے دوران غیر متعین جائیداد حاصل کرنے کی شکل میں رشوت وصول کی۔تصویر: Mikhail Tereshchenko/TASS/IMAGO

 سرگئی بوروڈن کے نام سے شناخت ہونے والے ایوانوف کے ایک واقف کار کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ انہیں بھی ایسے ہی الزامات کی وجہ سے پری ٹرائل کے لیے حراست میں رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ عدالتی حکام کے ایک اور بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دونوں کم از کم تئیس جون تک حراست میں رہیں گے۔

وزارت دفاع کی ویب سائٹ کے مطابق ایوانوف کو اس عہدے پر سن دو ہزار سولہ میں ایک صدارتی فرمان کے ذریعے تعینات کیا گیا تھا۔ انہوں نے فوج میں جائیداد، رہائش اور طبی امداد جیسے امور کی نگرانی بھی کی۔ روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آر آئی اے نے کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف کے بیان کے حوالے سے بتایا، ''صدر ولادیمیر پوٹن اور وزیر دفاع سرگئی شوئیگو کو ایوانوف کی گرفتاری کی اطلاع دے دی گئی ہے۔‘‘

تمیور ایوانوف  فوج میں جائیداد، رہائش اور طبی امداد جیسے امور کیےنگران رہے ہیں
تمیور ایوانوف فوج میں جائیداد، رہائش اور طبی امداد جیسے امور کے نگران رہے ہیںتصویر: Russian Defence Ministry/dpa/TASS/picture alliance

 منگل کی شام کو اپنی گرفتاری سے قبل ایوانوف کو شوئیگو اور دیگر اعلیٰ فوجی افسران کے ساتھ ایک ملاقات میں شریک دیکھا گیا تھا۔

روسی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ وہ دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ یوکرین کے ایک بندرگاہی شہر ماریوپول  کے بھی انچارج تھے۔ سن دو ہزار بائیس میں  جنگ کے آغاز میں روسی افواج نے ماریوپول پر قبضہ کر لیا تھا۔

روس کے سب سے زیادہ مقبول اپوزیشن لیڈر اور انسداد بدعنوانی مہم چلانے والے متوفی الیکسی ناوالنی کی ٹیم نے رواں سال ہی الزام لگایا تھا کہ ایوانوف اور ان کا خاندان بیرون ملک پرتعیش دورے اور شاہانہ پارٹیاں کرتے ہوئے ایک غیر معمولی زندگی گزار رہے تھے۔ اپوزیشن کی جانب سے یہ بھی الزام لگایا گیا کہ ان کی اہلیہ، جس نے سن دو ہزار بائیس میں طلاق لے لی تھی، اب بھی ایک پرتعیش زندگی گزار رہی ہیں۔

ف ن/ ا ا  (اے پی ای)

مالدووا کو بھی روس کے ساتھ جنگ کا خدشہ