1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

رواں برس کی کامیاب ترین اداکارہ، سکارلٹ جوہانسن

عابد حسین
29 دسمبر 2016

فوربز میگزین کے مطابق امریکی اداکارہ سکارلٹ جوہانسن کی فلموں نے رواں برس سب سے زیادہ بزنس کیا ہے۔ عالمی سطح پر اُن کی ایک فلم کے سوا ارب ڈالر کے قریب ٹکٹ فروخت ہوئے۔

https://p.dw.com/p/2Uzvn
Schauspielerin Scarlett Johansson ARCHIV 2008
تصویر: picture-alliance/dpa

عالمی سطح پر دولت اور امارت سے متعلق مختلف معاملات پر نگاہ رکھنے والے میگزین فوربز نے رواں برس کے ایسے کامیاب اداکاروں کی فہرست جاری کر دی ہے، جن کی فلموں کو باکس آفس پر انتہائی زیادہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ سن 2016 میں امریکی اداکارہ سکارلٹ جوہانسن کی فلموں نے سب سے زیادہ کامیابی حاصل کی۔ اُن کی فلموں نے عالمی سینما مارکیٹ میں 1.2 بلین ڈالر سے زائد کا منافع حاصل کیا۔

جوہانسن کی رواں برس کی سب سے کامیاب فلم ’کیپٹن امریکا: سول وار‘ کو قرار دیا گیا ہے۔ امریکا اور بیرونی ممالک میں اس فلم نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے۔ اس فلم نے بین الاقوامی منڈی سے 1.15 بلین ڈالر حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ سکارلٹ جوہانسن امریکی فلمی صنعت ہالی ووڈ کی اے کیٹگری کی اداکارہ ہیں۔

رواں برس اگست میں فوربز میگزین نے اُن اداکاروں کی فہرست جاری کی تھی جن کو بھاری معاوضے پیش کیے گئے۔ اس فہرست میں ’ہنگر گیم‘ فلموں کی سیریز سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ جینیفر لارنس کو پہلا مقام حاصل ہوا تھا جب کہ سکارلٹ جوہانسن کو پچیس ملین ڈالر کمانے پر تیسری پوزیشن حاصل ہوئی تھی۔

Filmszene Die Insel
اداکارہ سکارلٹ جوہانسن ایک فلم کے منظر میںتصویر: Imago/United Archives

ایک سال میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والی دوسری بڑی اداکارہ پینتالیس برس کی میلیسا میکارتھی ہیں۔ میکارتھی بنیادی طور پر امریکی ٹیلی وژن پر کیریکٹر ایکٹر رول کرنے والی سب سے مشہور اداکارہ سمجھی جاتی ہیں۔ وہ کئی فلموں میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں۔

سکارلٹ جوہانسن کے بعد ایک اور امریکی اداکارہ کرس ایونز کی فلموں نے عالمی سطح پر سب سے زیادہ منافع حاصل کیا۔ ان کی فلم ’ہیل، سیزر‘ کے 63 ملین ڈالر سے زائد ٹکٹ فروخت ہوئے ہیں۔ تیسرے مقام پر رابرٹ ڈَن وے ہیں۔ فوربز ادارے نے باکس آفس پر پروڈیوسر اور ڈسٹریبیوٹر کے لیے سب سے زیادہ منافع حاصل کرنے کا ریکارڈ ٹکٹوں کی فروخت سے مرتب کیا ہے۔

یہ امر اہم ہے کہ سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والی اداکارہ جینیفر لارنس کی حالیہ ہفتوں میں ریلیز ہونے والی  دو فلمیں ’ایکس مین: ایپوکلپس‘ اور ’پیسنجرز‘ کو امریکا اور عالمی منڈی میں خاطرخواہ پذیرائی حاصل نہیں ہوئی ہے۔