کہا جاتا ہے کہ فن میں جذبات شامل نہ ہوں، تو وہ شاہ کار نہیں بن سکتا۔ اگر یہ بات درست ہے تو پھر ان روبوٹس کا کیا کیجیے جو دل موہ لینے والی تصاویر تخلیق کر رہے ہیں۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کیا احساسات کو بھی اپنے اندر سموتی جا رہی ہے؟ اور اگر ایسا ہے تو کیا ایک دن روبوٹس فن کاروں کی جگہ لے لیں گے؟ سوالات مشکل ہیں مگر جواب سائنس میں چھپا ہے۔