1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تنازعاتیورپ

روس کی یوکرین پر ڈرون اور میزائل حملوں کی یلغار

26 اگست 2024

یوکرینی حکام کے مطابق ان حملوں میں کم ازکم تین یوکرینی شہری ہلاک ہو گئے جبکہ پندرہ روسی میزائلوں کو مار گرایا گیا۔ ُادھر روسی حکام کے مطابق یوکرینی ڈرون حملوں میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔

https://p.dw.com/p/4jvFl
یہ روس کا یوکرین کے خلاف حالیہ ہفتوں میں سب سے بڑا حملہ تھا
یہ روس کا یوکرین کے خلاف حالیہ ہفتوں میں سب سے بڑا حملہ تھاتصویر: STRINGER/AFP

روس نے آج پیر کے روز یوکرین میں بڑے پیمانے پر ڈرون اور میزائل حملوں کی بوچھاڑ کر دی، بظاہر ان حملوں کا مقصد توانائی کی تنصیبات اور ڈھانچے کو نشانہ بنانا تھا۔ ان حملوں میں کم از کم تین افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ یہ حملہ اتوار کو نصف شب کے قریب شروع ہوا اور پیر کو دن چڑھنے کے بعد بھی جاری رہا۔

یہ روس کا یوکرین کے خلاف حالیہ ہفتوں میں سب سے بڑا حملہ تھا۔ یوکرین کی فضائیہ کے مطابق روسی ڈرونز اور متعدد کروز اور بیلسٹک میزائلوں نے یوکرین کے مشرقی، شمالی، جنوبی اور وسطی علاقوں کو نشانہ بنایا۔ یوکرینی دارالحکومت کییف میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

یوکرین کی فضائیہ کے مطابق روسی ڈرونز اور متعدد کروز اور بیلسٹک میزائلوں نے یوکرین کے مشرقی، شمالی، جنوبی اور وسطی علاقوں کو نشانہ بنایا
یوکرین کی فضائیہ کے مطابق روسی ڈرونز اور متعدد کروز اور بیلسٹک میزائلوں نے یوکرین کے مشرقی، شمالی، جنوبی اور وسطی علاقوں کو نشانہ بنایاتصویر: RU-RTR Russian Television/AP Photo/picture alliance

کییف کے میئر وتالی کلِچکو نے کہا کہ حملے سے شہر میں بجلی اور پانی کی فراہمی میں خلل پڑا ہے۔ ان حملوں کے تناظر میں شہری انتظامیہ نے پناہ گاہوں کی طرز پر ''ناقابل تسخیر مقامات‘‘ کھولنے کے منصوبوں کا اعلان کیا، جہاں لوگ اپنے مواصلاتی اور برقی آلات چارج کر سکتے ہیں اور بلیک آؤٹ کے دوران ریفریشمنٹس بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

 اس طرح کے پوائنٹس پہلی بار یوکرین میں 2022 کے موسم خزاں میں کھولے گئے تھے، جب روس نے ہفتہ وار حملوں کے ساتھ ملک کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا تھا۔ یوکرین کے مغربی شہر لوٹسک کے میئر کے مطابق شہر میں ایک کثیر المنزلہ رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا، جس میں ایک شخص ہلاک ہوا۔

یوکرینی افواج گزشتہ کچھ ہفتوں سے روس کے اندر پیش قدمی بھی کر رہی ہیں
یوکرینی افواج گزشتہ کچھ ہفتوں سے روس کے اندر پیش قدمی بھی کر رہی ہیںتصویر: Social Media/REUTERS

یوکرین کے روس پر ڈرون حملے 

 اس دوران روس میں حکام نے اتوار کو رات بھر اور پیر کی صبح یوکرین کی جانب سے ڈرون حملوں کی اطلاع دی ہے۔ ان  حملوں میں روس کے وسطی علاقے ساراتوف میں چار افراد زخمی ہوئے، جہاں ڈرونز نے دو شہروں میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔ مقامی حکام نے بتایا کہ ایک ڈرون ساراتوف شہر میں واقع ایک بلند و بالا رہائشی عمارت سے ٹکرا گیا، اور دوسرا شہر اینگلز میں ایک رہائشی عمارت سے ٹکرایا، جو کہ ایک فوجی ہوائی اڈے میں واقع ہے، جس پر پہلے بھی حملہ کیا گیا تھا۔

 روسی وزارت دفاع کے مطابق اتوار کی شب سے پیر کی صبح تک  کل 22 یوکرینی ڈرونز کو جن روسی علاقوں پر  روکا گیا، ان میں وسطی سراتوف اور یاروسلاول کے علاقے بھی شامل ہیں۔

ش ر⁄ ع ت ( اے پی)

روس کا کروسک ریجن یوکرین کے لیے کیوں اہم ہے؟