آٹو موبائل انڈسٹری روس پر کافی انحصار کرتی ہے۔ نیون، پیلیڈیم اور نکل جیسے اہم روسی خام مادوں کی طرح پٹرول بھی کلیدی اہمیت کی حامل روسی برآمدات میں شامل ہے۔ اس لیے یوکرین کی جنگ جاری رہنے اور روس پر عائد پابندیوں کے باعث گلوبل آٹو انڈسٹری پر نمایاں منفی اثرات کے خدشات ہیں۔