1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

زرداری کا بیان ناتجربہ کاری کا نتیجہ ہے، فضل الرحمان

5 اکتوبر 2008

کشمیر کمیٹی کے چیئر مین مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ صدر پاکستان سے کہیں گے کہ وہ اپنا بیان واپس لیں جس میں انہوں نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں سرگرم جنگجو دہشت گرد ہیں۔

https://p.dw.com/p/FUTF
تصویر: AP

اس سے قبل صدر پاکستان نے ایک امریکی جریدے کو انٹر ویو دیتے ہوئے بھارتی زیر انتظام کشمیر میں سرگرم جنگجووں کو دہشت گرد قرار دیا تھا۔ آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ پاکستان کو بھارت سے کبھی بھی کوئی خطرہ لاحق نہیں تھا اور نہ ہے۔

اس بیان پر پاکستان میں کشمیر کمیٹی کے چیئر مین مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ آصف علی زرداری ان کے صدر ہیں تاہم ابھی بیانات دینے میں ان کے پاس تجربہ نہیں ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے صدر پاکستان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ ان کے بیان غلط طریقے سے پیش کیا گیا ہو۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وہ اس بات کے قائل ہیں کہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم ریاستی دہشت گردی کے ضمن میں آتے ہیں۔