سخت جاں مگر نرم خو: جدید دور کے مرد
ایسا خیال کیا جاتا ہے کہ مرد طاقت ور ہونے کے باوجود جذباتی اور پُرکشش ہوتے ہیں۔ وہ عورتوں کی طرح اونچی ایڑھی کے سینڈل پہننے کے ساتھ ساتھ ان کا رنگ بھی اپنا سکتے ہیں۔
بروس ڈارنیل
انسٹا گرام کے اسٹار مارک برائن اسکرٹس اور اونچی ہیل پہننے کی وجہ سے خاصی شہرت رکھتے ہیں۔ ان کے ٹیچر بروس ڈارنیل ہیں، جو مردوں کو اونچی ہیل والی سینڈل پہن کر چلنے کا سلیقہ سکھاتے ہیں۔
ڈیوڈ بیکہم
سابق برطانوی فٹ بالر ڈیوڈ بیکہم کو عورتوں کی طرح شاپنگ کرنے کا ایک نشان قرار دیا جاتا ہے۔ وہ ایک مرتبہ اسکرٹ پہن کر سڑک پر نکل آئے تھے۔ انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنی بیوی کے جانگھیے پہن چکے ہیں۔
کرسٹیانو رونالڈو
ایک اور فٹ بالر رونالڈو تو ڈیوڈ بیکہم سے کہیں زیادہ نرگسیت کے مارے ہوئے ہیں۔ وہ اپنا بدن ظاہر کرنے میں شرماتے نہیں اور لوگوں کے سامنے رو بھی دیتے ہیں۔ وہ خاصے جذباتی خیال کیے جاتے ہیں۔
رابرٹ اسمتھ (دی کیور)
انگریز موسیقار، گلوکار اور گیت نگار رابرٹ اسمتھ کو اپنے جذبات چھپانا آتے ہیں۔ اسمتھ عوامی مقامات پر الجھے بالوں، آنکھوں کے گہرے میک اپ، انگلیوں پر نیل پالش کے ساتھ آنے میں کوئی پریشانی محسوس نہیں کرتے۔
بِل کاؤلٹس (ٹوکیو ہوٹل)
ٹوکیو ہوٹل میوزیکل بینڈ کا نمایاں گلوکار بِل کاؤلٹس واضح انداز میں رابرٹ اسمتھ کا رنگ ڈھنگ اور انداز اپنائے ہوئے ہیں۔ کاؤلٹس ٹین ایجر لڑکیوں کے ایک پسندیدہ سنگر ہیں۔ وہ جسمانی طور پر خاصے مہین اور نازک دکھائی دیتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ
آج کے دور کے مرد سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنی خامیوں اور پسپائی کا اعتراف کرے۔ لیکن یہ جدید عہد کا رویہ پرانی اقدار کے حامل مردوں میں مفقود ہے۔ شاید یہ نسل کی تفریق ہے۔ اس ضمن میں کسی کا نام لینے کی ضرورت نہیں ہے۔
ہیربیرٹ گروئنمائر
جرمنی کے مشہور گلوکاروں میں ہیربیرٹ گروئنمائر کا بھی شمار ہوتا ہے۔ ان کا گیت (Men) سن 1984 میں مشہور ہوا تھا۔ اس میں مرد کے طاقتور ہونے پر سوال اٹھائے گئے تھے۔ گروئنمائر نے آنے والے وقت کا احساس کرتے ہوئے اس گیت میں جدید دور کے مرد کے تضادات کے تناظر میں توقعات، ذات کی شناخت اور آزادی کو سمویا تھا۔
آرنلڈ شوارٹسینیگر
جرمن گلوکار ہیربیرٹ گروئنمائر کے ایک گیت کا مصرعہ ہے کہ ’مردوں کے مَسل ہوتے ہیں‘۔ اس تناطر میں آرنلد شوارٹسینیگر ایک حقیقی مرد قرار دیے جا سکتے ہیں۔ وہ مسٹر یونیورس کا ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں۔ روزانہ کے معمولات کے تناظر میں اب وہ ’میٹرو سیکسچوئلز‘ ہیں یعنی جسم کپڑوں میں چھپاتے نہیں۔