1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سعودی ارامکو کے شيئر اسٹاک مارکیٹ میں

3 نومبر 2019

ارامکو عالمی سطح پر تيل کی ترسيل ميں دس فيصد کی حصہ دار ہے۔ يہ دنيا بھر ميں سب سے زيادہ منافع بخش کمپنی ہے اور سعودی عرب کی تیل کی دولت ميں اس کا کليدی کردار ہے۔

https://p.dw.com/p/3SOYJ
Saudi-Arabien | Symbolbild Aramco
تصویر: AFP/Getty Images/F. Nureldine

سعودی حکومت نے دنيا کی سب سے بڑی کمپنی ارامکو کی اسٹاک ايکسچينچ پر لسٹنگ اور اس کے شيئرز کی خريد و فروخت کی منظوری دے دی۔ يہ اقدام سعودی ولی عہد  محمد بن سلمان کی معاشی اصلاحات کا اہم حصہ ہے۔

سعودی فنانشل ريگوليٹر نے ارامکو کی رياض اسٹاک ايکسچينچ پر لسٹنگ کی منظوری دی۔ کيپيٹل مارکيٹ اٹھارتی نے اتوار کو ايک بيان ميں 'آئی پی او‘ کے ليے درخواست منظور کرنے کی تصديق کی ہے۔

پچھلے سال ارامکو کا منافع 111.1 بلين ڈالر رہا، جو ايپل، گُوگِل اور ايگزون موبِل جيسی بڑی کمپنيوں سے کہيں زيادہ ہے۔ يہ کمپنی وزارت توانائی کے اختيار ميں آتی ہے، جو  شاہ سلمان کے بيٹے عبدالعزيز بن سلمان بن عبدالعزيز السعود کے ہاتھ میں ہے۔

سعودی حکومت کو توقع ہے کہ ارامکو کے شيئرز کی اسٹاک مارکيٹ ميں فروخت سے نہ صرف ملک کو درپيش بے روزگاری سے نمٹنے میں مدد ملے گی اور تيل کی تجارت پر انحصار کم ہوگا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پہلے ہی يہ عنديہ دے چکے ہيں کہ وہ تيل کی تجارت پر بہت زيادہ انحصار کا خاتمہ چاہتے ہيں اور ارامکو کی حوالے سے يہ اقدام اسی کی ايک کڑی ہے۔

ابھی يہ واضح نہيں کہ بازار حصص ميں خريد و فروخت کے ليے شيئرز کب تک پيش کيے جائيں گے۔ ابتداء ميں رياض کے تداول اسٹاک ايکسچينج پر ارامکو کے کچھ ہی شيئرز دستياب ہوں گے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی خواہش ہے کہ کمپنی کی ماليت قريب دو ٹريلين ڈالر تک طے ہو لیکن ذرائع ابلاغ میں اندازوں کے مطابق يہ ماليت 1.6 سے 1.7 ٹريلين ڈالر کے درميان ہو سکتی ہے۔ سعودی ميڈيا کے مطابق شيئرز کی قيمتوں کے تعين کا عمل سترہ نومبر تک شروع ہو گا جبکہ دسمبر کے اوائل ميں و شيئرز کی حتمی قيمت سامنے آنے کا امکان ہے۔

ع س / ش ج نيوز ايجنسياں