1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سولہ سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی، اسرائیل بھر میں احتجاج

24 اگست 2020

اسرائیل کے ساحلی شہر تل ابیب کے ایک ہوٹل میں  16 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعے کے  بعد ملک بھر میں خواتین کے ساتھ جنسی تشدد کے مبینہ واقعات کے خلاف ہزاروں اسرائیلی سراپاء احتجاج ہیں۔

https://p.dw.com/p/3hQgz
Israel, Tel Aviv I Protest I COVID-19
تصویر: picture-alliance/AA/D. Bar On

احتجاجی مظاہرین نے ایک گھنٹہ کام کاج چھوڑ کر ایک علامتی ہڑتال بھی کی۔ اسرائیل میں خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم  'بنوٹ الٹرناٹیوا‘ نے بتایا کہ  ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی یہ ہڑتال اسرائیل میں خواتین کے ساتھ بڑھتے ہوئے تشدد کے خلاف کی گئی تھی۔ مظاہرے میں شریک ایک خاتون ایریل پیلیگ نے بتایا کہ عام شہریوں سمیت تقریباﹰ تیس کمپنیاں اور تنظیمیں اس مظاہرے میں شامل تھیں۔

احتجاج کا مرکز اسرائیلی شہرتل ابیب تھا جہاں ایک ہوٹل میں 16 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ تل ابیب سے شروع ہونے والے مظاہروں کا سلسلہ اب ملک بھر میں پھیل گیا ہے۔ اس لڑکی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مظاہرے میں شریک بیشتر افراد نے سرخ لباس پہنا ہوا تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم  بینجمن نتین یاہو نے بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعے کو  ‘انسانیت کے خلاف جرم‘ قرار دیا ہے۔ پولیس نے اس کیس میں ملوث 11 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا  ہے۔ ان مشتبہ افراد میں نو نابالغوں سمیت ہوٹل کی خاتون مینیجر بھی شامل ہے۔

م ش، ب ج (اے ایف پی)