1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سونی کا نیا 3G گیمنگ ڈیوائس متعارف

27 جنوری 2011

معروف کمپنی سونی کارپوریشن نے ایک ایسا دستی گیمنگ ڈیوائس متعارف کروایا ہے جس میں پہلی بار 3G وائرلیس کنیکٹیویٹی یعنی تیسری نسل کے موبائل فون کی طرح نیٹ ورک سے ربط سازی کی خصوصیت متعارف کروائی گئی ہے۔

https://p.dw.com/p/1064I
تصویر: AP

اس نئی گیمنگ ڈیوائس سے متعلق یہ اعلان ایک ایسے دن سامنے آیا ہے جب حریف کمپنی نینٹینڈوکی جانب سے توقع ہے کہ وہ اپنے سہ ماہی منافع میں کمی کی رپورٹ دینے والی ہے۔ سونی کے اس نئے گیمنگ ڈیوائس کو نینٹینڈو کے اب تک فروخت کیے گیے بہترین ویڈیو گیم سسٹم DS کا حریف مانا جا رہا ہے۔اور اب جبکہ اگلے ماہ نینٹینڈو اپنے اس DS سسٹم کو 3D ورژن میں لا رہا ہے، ان دونوں کمپنیوں میں مقابلے بازی کی دوڑ مزید سخت ہو جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔

Japan Nintendo Logo
سونی اپنی حریف کمپنی نینٹینڈو کے DS گیمنگ سٹم کت مقابلے پر نیا دیوائس لا رہی ہےتصویر: AP

سونی کے مطابق اس نئی ڈیوائس کو NGP یا Next Generation Portableکا کوڈ نام دیا گیا ہے اور یہ رواں سال کے اواخر میں فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔

سونی کے مطابق 3G وائرلیس کنیکٹیویٹی کے ساتھ متعارف کروائے جانے والی یہ پہلی پورٹیبل گیمنگ ڈیوائس ہے جس میں عام اسمارٹ فون کے 3.5 انچ کی اسکرین کے مشابہ پانچ انچ کی اسکرین کی طرح پینل لگا ہو گا۔

اسمارٹ فون اور Apple Inc کے پیش کردہ ٹیبلیٹس کے باعث یہ سمجھا جاتا ہے کہ مارکیٹ میں دستی گیمنگ ڈیوائس کا کاروبار مانند پڑتا جا رہا ہے اور ایسے میں سونی اور نینٹینڈو اس بات کی اشد ضرورت محسوس کر رہے ہیں کہ نئی مصنوعات کے زریعے مارکیٹ میں اپنی جگہ بنائے رکھیں۔

تجزیہ کاروں کے خیال میں نینٹینڈو اپنی سہ ماہی رپورٹ میں اکتوبر- دسمبر کے ظاہر کیے جانے والے منافع میں 40 فیصد سے زائد خسارے کا اعلان کرے گا جبکہ اگلے ہفتے سونی کی جانب سے بھی منافع میں کمی کا اعلان بھی متوقع ہے۔

رپورٹ: عنبرین فاطمہ

ادارت: امتیاز احمد

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں