سپریم کورٹ کا فیصلہ، سوشل میڈیا پر ردعمل
15 دسمبر 2017سپریم کورٹ کی جانب سے اس معاملے پر فیصلہ سنائے جانے کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا تھا۔ اور آج اس انتظار کے اختتام پر پاکستان میں ہر طبقے اور شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی رائے کا اظہار کرنے میں سوشل میڈیا کا سہارا لے رہے ہیں۔
فیصلہ آنے کے بعد سے سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ کے ساتھ عمران خان، جہانگیر ترین اور سپریم کورٹ ٹاپ ٹرینڈنگ موضوعاعات ہیں۔
تا حیات نا اہل قرار دیے جانے والے جہانگیر ترین اپنی ٹوئیٹ میں کہتے ہیں کہ انہوں نے اپنی پوری طاقت سے پاکستان اور تحریک انصاف کی بہتری کے لیے کام کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے رہمنا اسد عمر اپنی ٹوئیٹ میں لکھتے ہیں کہ وہ جہانگیر ترین کے خلاف اس فیصلے پر افسردہ ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹرطاہر القادری کے آفیشل ٹوئیٹر پیج پر اِس فیصلے کے حوالے سے عمران خان کو مبارکباد پیش کی۔
مریم نواز آج کے فیصلے کے حوالے سے ٹوئیٹ کرتی ہیں،
پاکستانی صحافی اور اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کرنےوالی ماروی سرمد اپنی ٹوئیٹ میں لکھتی ہیں کہ جہانگر ترین کے خلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ عارضی محسوس ہوتا ہے۔
پاکستانی ٹیلی وژن کی معروف شخصیت اور تحریک انصاف سے منسلک سینئیر ایڈوکیٹ نعیم بخاری نے سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر جمائما خان کا شکریہ ادا کیا۔