شمسی توانائی پر مکمل انحصار کرنے والی دنیا کی پہلی پارلیمان
23 فروری 2016اشتہار
پاکستانی پارلیمانی دنیا کی ایسی پہلی پارلیمنٹ بلڈنگ بن گئی ہے جو مکمل طور پر شمسی توانائی پر انحصار کر رہی ہے۔ پاکستانی وزیراعظم نواز شریف نے آج منگل 23 فروری کو باقاعدہ طور پر بٹن دبا کر پارلیمنٹ بلڈنگ کے لیے سولر پاور سپلائی کا آغاز کیا۔ یہ نظام 12 فروری سے تجرباتی بنیادوں پر کام کر رہا تھا۔ نواز شریف کا اس موقع پر کہنا تھا، ’’میں خوش ہوں کہ پارلیمان اپنی بجلی خود پیدا کر رہی ہے۔ یہ بجلی کی کمی کے مسئلے کے تناظر میں ایک اچھی پیشرفت ہے، جسے ہم حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘‘ یہ منصوبہ 80 میگا واٹ بجلی پیدا کر رہا ہے جس میں سے 62 میگاواٹ پارلیمان کو درکار ہے جبکہ بقیہ بجلی ملکی گرِڈ کو فراہم کی جا رہی ہے۔ اس منصوبے کا آغاز گزشتہ برس چینی صدر شی جِن پِنگ کے دورہ پاکستان کے موقع پر شروع کیا گیا تھا۔