1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

صحافیوں کے تحفظ کے لیے یورپی یونین کا عزم

16 اکتوبر 2021

چار برس قبل ڈافنے کاروانا گالیسیا کی ہلاکت کے بعد ایسا محسوس ہوتا تھا کہ صحافیوں کے تحفظ کے لیے یورپی یونین کے عزائم ناکافی ہیں۔ گالیسیا سن 2017 میں ایک کار بم حملے میں ہلاک ہوگئی تھیں۔

https://p.dw.com/p/41ldz
Malta Gedenken Daphne Caruana Galizia
تصویر: picture-alliance/Zuma/S. Babbar

ڈافنے کاروانا گالیسیا کو سولہ اکتوبر سن 2017 کو ایک کار بم حملے میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔ اس ہلاکت نے یورپ سمیت دنیا بھر میں صحافیوں کو پریشان کر دیا تھا۔

مالٹا سے تعلق رکھنے والی ڈافنے کاروانا گالیسیا تفتیشی رپورٹنگ کی صحافتی برادری میں ایک خاص مقام رکھتی تھیں۔ گزشتہ چار برسوں کے دوران گالیسیا کے کئی ایسے صحافی ساتھیوں کو بھی مختلف حملوں میں ہلاک کیا گیا ہے۔ براعظم یورپ جو کہ صحافیوں کے لیے ایک پرامن و پرسکون خطہ ہے، اب اس میں صورت حال بدلتی محسوس کی جا رہی ہے۔

Griechenland l Griechischer Journalist Giolias erschossen, 2010
یونانی انویسٹیگیٹو صحافی سوکراٹیز جیولیاس کو گیارہ سال قبل قتل کر دیا گیا تھاتصویر: Alexandros Beltes/dpa/picture alliance

یورپ میں ہلاک ہونے والے صحافی

سولہ اکتوبر سن 2017 سے سولہ اکتوبر سن 2021 کے دوران مختلف یورپی ممالک میں مالٹا کی صحافی ڈافنے کاروانا گالیسیا کی انویسٹیگیٹو صحافتی برادری کے کچھ اور ساتھیوں کو بھی موت کا سامنا کرنا پڑا۔

ان میں سلوواکیہ کی ژاں کوچیاک (بارہ فروری سن 2018 کو قتل کر دی گئیں)، یونان کے جیورجوس کارائواز )نو اپریل سن 2021 کو ایتھنز میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا) اور نیدرلینڈز کے پیٹر روڈولف ڈی وریز (پندرہ جولائی سن 2021 کو سر میں گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا) شامل ہیں۔ ان تینوں صحافیوں کا شعبہ بھی گالیسیا کی طرح انوسٹیگیٹو یا تفتیشی صحافت تھا۔

کشمیری خاتون صحافی کے لیے 2020 کا فوٹوجرنلزم ایوارڈ

صحافیوں پر دباؤ بڑھتا ہوا

تفتیشی صحافیوں کو مسلسل ان مختلف جرائم پیشہ، مجرمانہ ذہنیت کے حامل یا بدعنوان حکومتی حلقوں کے دباؤ کا سامنا ہے اور یہ حلقے سمجھتے ہیں کہ تفتیشی صحافی ان کے بارے میں سچ اور حقیقت سامنے لا سکتے ہیں۔ گالیسیا کے قتل کے بعد ایک بلاگر مانویل ڈیلیا ان کے قتل میں ملوث مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کی مہم چلائے ہوئے تھے، اب وہ اپنے خاندان کو لے کر کسی نامعلوم منزل کو روانہ ہو گئے ہیں۔ انہیں نامعلوم افراد کی جانب سے مسلسل دھمکیاں مل رہی تھیں۔ اس کے علاوہ جعلی ویب سائٹس پر ان کو بدنام بھی کیا جا رہا تھا۔

ایسا تاثر ابھرا ہے کہ ڈافنے کاروانا گالیسیا کے قتل نے مالٹا کی صحافت اور صحافتی حلقوں پر پیچیدہ اور پریشان کن اثرات مرتب کیے ہیں۔ کئی مشتبہ افراد بے نقاب ہو چکے ہیں اور ان پر فرد جرم بھی عائد کی جا چکی ہے۔

Malta | Journalist Manuel Delia
انویسٹیگیٹو صحافی مانویل ڈیلیا کو بھی نامعلوم افارد کی جانب سے دھمکیاں دی گئیںتصویر: Sachelle Babbar/ZUMA Wire/picture alliance

ڈیلیا نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ یہ صورت حال ظاہر کرتی ہے کہ تفتیشی صحافیوں کے لیے مزید مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں لیکن دوسری جانب مشتبہ افراد کا پولیس کی نظر میں آنے سے صحافی کسی حد تک محفوظ بھی ہوئے ہیں۔ ڈیلیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھمکیاں اور دباؤ بڑھانے کا سلسلہ ابھی تھما نہیں اور حالیہ ایام مالٹا کے صحافیوں کے لیے خاصے مشکل دکھائی دیتے ہیں۔

اوربان حکومت کا ماڈل

پولینڈ کے تفتیشی صحافی ووجیش چیسلا بھی یورپی براعظم کے تفتیشی صحافیوں پر بڑھتے دباؤ سے متاثر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ صحافی جو پولینڈ کی دائیں بازو کی حکمران لا اینڈ جسٹس پارٹی پر تنقیدی رپورٹس کرتے ہیں، انہیں غیر معمولی دباؤ کا سامنا ہے۔ ان کا خیال ہے کہ سن 2015 سے دائیں بازو کی سیاسی جماعت اقتدار میں آئی ہے، تب سے حالات معمول پر نہیں ہیں۔

"حوصلے سے فلوئیڈ قتل کی فلم بندی" پر اعلیٰ صحافتی ایوارڈ

پولستانی صحافی چیسلا کہتے ہیں کہ پولینڈ کی حکومت ہنگری کے وزیر اعظم وکٹور اوربان کے حکومتی ماڈل سے متاثر ہے۔ اوربان آزادئ صحافت، مخالف سیاسی بیانیے اور کثرت کی سوچ کو نا صرف محدود بلکہ اسے مکمل کنٹرول کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ چیسلا کے مطابق اب معلومات کے حصول کے لیے جدوجہد کرنا پڑتی ہے اور ایسے ملکوں کی حکومتیں ہی طے کرتی ہیں کہ کون سا صحافی معتبر ہے۔

Niederlande Peter R. de Vries
نیدرلینڈز کے صحافی پیٹر روڈولف ڈی وریز کو پندرہ جولائی سن 2021 کو سر میں گولیاں مار کر قتل کر دیا گیاتصویر: ANP/imago images

یورپی یونین کی منصوبہ بندی

مانویل ڈیلیا اور ووجیش چیسلا جیسے صحافیوں کے تجربات کے تناظر میں یورپی کمیشن نے بعض اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈیئر لائن نے ستمبر میں اپنی ایک تقریر میں آزادئ صحافت اور معلومات تک رسائی کو عوامی بھلائی کے لیے اہم قرار دیا تھا۔ انہوں نے اپنی تقریر میں واضح کیا کہ شفافیت کا تحفظ کیا جائے گا۔ انہوں نے قانون کی حکمرانی میں تسلسل جاری رکھنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔

امن کا امسالہ نوبل انعام روس کے مراتوف اور فلپائن کی ریسا کے نام

قانون کے احترام کی یورپی یونین کی کمیشنر ویرا ژورووا نے بھی اصلاحات کا ایک پیکج مرتب کیا ہے اور اب اس کی منطوری کا مرحلہ باقی رہ گیا ہے۔ اس پیکج کی منظوری سے کمیشن مناسب انداز میں یورپی اقوام کی مدد کر سکے گا۔

ژورووا کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ یورپی ایجنڈے پر میڈیا کی آزادی اور سلامتی کو غیر معمولی فوقیت دی گئی ہے۔ اس میں آزاد نیشنل اسپورٹ سروسز کے قیام کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ان سروسز میں نفسیاتی امداد، قانونی مشاورت، فوری ہیلپ لائنز اور میڈیا پروفیشنلز کے لیے حفاظتی شیلٹرز کی فراہمی شامل ہیں۔

مارینا اشٹراؤس (ع ح/ع آ)