بائیڈن کی یوکرین کے لیے تینتیس بلین ڈالر کی مدد کی درخواست
28 اپریل 2022واشنگٹن سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے جمعرات اٹھائیس اپریل کی سہ پہر بتایا کہ صدر بائیڈن نے امریکی کانگریس کو اتنی خطیر رقوم کی درخواست اس لیے کی ہے کہ روس کے خلاف جنگ کے پس منظر میں یوکرینی حکومت اور عوام کی عسکری، سکیورٹی اور انسانی حوالوں سے زیادہ بہتر مدد کی جا سکے۔
یوکرین جنگ میں مداخلت کی گئی تو برق رفتاری سے جواب دیا جائے گا، پوٹن
اس اہلکار نے بتایا، ''ان 33 بلین ڈالر میں سے 20 بلین ڈالر یوکرین کے لیے عسکری مقاصد کے تحت ہتھیاروں، گولہ بارود اور سکیورٹی کے حوالے سے امداد کے لیے خرچ کیے جائیں گے، تاکہ کییف کی اس جنگ میں مؤثر مدد کی جا سکے۔‘‘
اس کے علاوہ انہی 33 بلین ڈالرز میں سے بائیڈن انتظامیہ 8.5 بلین ڈالر اقتصادی امداد کے طور پر مہیا کرنا چاہتی ہے تاکہ کییف حکومت اور عوام کی انہیں درپیش داخلی معاشی بحران سے نکلنے میں مدد کی جا سکے۔ اس کے علاوہ تین بلین ڈالر انسانی بنیادوں پر امداد کے لیے بھی مہیا کیے جائیں گے۔
م م / ع ب (روئٹرز، اے پی)