1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستاسرائیل

عالمی عدالت نے رفح میں سے متعلق درخواست مسترد کر دی

17 فروری 2024

عالمی عدالت برائے انصاف نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دائر کی گئی اس درخواست کو رد کر دیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل کو غزہ پٹی کے شہر رفح میں حماس جنگجوؤں کے خلاف عسکری کارروائی سے روکا جائے۔

https://p.dw.com/p/4cWeE
Gazastreifen | Rauchwolken über Khan Younis
تصویر: Mohammed Dahman/AP Photo/picture alliance

عالمی عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس معاملے پر عدالت کا سابقہ حکم بدستور موجود ہے اور اس کے لیے علیحدہ سے حکم جاری نہیں کیا جا سکتا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے عالمی عدالت سے کہا گیا تھا کہ وہ رفح شہر میں  اسرائیلی عسکری کارروائی کے قانونی جواز پر غور کرے کیوں کہ اس شہر میں لاکھوں مہاجرین پناہ لیے ہوئے ہیں۔ عدالتی بیان میں کہا گیا ہے کہ چھبیس جنوری کو دیا گیا فیصلہ پوری غزہ پٹی کے لیے ہے اور اس میں رفح شہر بھی شامل ہے۔

ایران نے نئے میزائل اور فضائی دفاعی نظام متعارف کرا دیے

غزہ کے النصر ہسپتال میں آکسیجن ختم ہونے سے چار مریض ہلاک

واضح رہے کہ اپنے سابقہ فیصلے میں عدالت نے اسرائیل کو حکم دیا تھا کہ وہ غزہ میں عام شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے۔ اسرائیل کو غزہ پٹی میں انسانی بنیادوں پر امداد کو یقینی بنانے کا بھی کہا گیا تھا۔

سیز فائر میں پیش رفت نہ ہونے کا ذمہ دار اسرائیل ہے، حماس

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے غزہ میں سیزفائر کے لیے کسی معاہدے تک پہنچنے میں ناکامی کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد کی ہے۔ ہفتے کے روز اپنے بیان میں ہنیہ کا کہنا تھا کہ حماس سیزفائر کا فقط ایسا معاہدہ قبول کرے گی، جس میں جارحیت کا مکمل خاتمہ، غزہ سے تمام اسرائیلی افواج کی واپسی اور غزہ کی ناکہ بندی کا خاتمہ شامل ہو گا۔

یہ بات اہم ہے کہ مصری اور قطری مذاکرات کار اس کوشش میں ہیں کہ کسی طرح سے غزہ میں سیزفائر کا معاہدہ طے پائے۔ اسی تناظر میں قاہرہ میں مصری، قطری، اسرائیلی اور امریکی اعلیٰ عہدیداروں کی ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں، جب کہحماس کے وفد کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ تاہم اب تک اس سلسلے میں کوئی واضح پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے۔

Palästinenser kommen nach der Evakuierung aus dem Nasser-Krankenhaus in Rafah an
غزہ میں لاکھوں افراد اس جنگ سے متاثر ہوئے ہیںتصویر: Mohammed Salem/REUTERS

اسرائیل کے لیے مزید امریکی ہتھیار

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی ایک تازہ رپورٹ میں میں بتایا گہا ہے کہ اسرائیل کو امریکہ بم اور دیگر ہتھیار فراہم کر رہا ہے، تاکہ وہ انہیں اپنے عسکری ذخیرے کا حصہ بنا سکے۔

اس تازہ امریکی منصوبے کے مطابق اسرائیل کو ایم کے 82 اور کے ایم یو 572 جوائنٹ اٹیک میونیشن کے ساتھ ساتھ انتہائی درستی سے ہدف کو نشانہ بنانے والے بم اور ایف ایم یو 138 بم فیوزز بھی شامل ہیں۔ اخباری رپورٹ کے مطابق اسرائیل کو مہیا کیے جانے والے ان ہتھیاروں کی قیمت 'کئی ملین ڈالر‘ ہے۔

وال اسڑیٹ نے واشنگٹن انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا نام ظاہر کیے بغیر کہا ہے کہ ہتھیاروں کی اس ڈیلیوری پر اس وقت امریکہ انتظامیہ داخلی طور پر غور کر رہی ہے، جب کہ کانگریشنل کمیٹی سے منظوری سے قبل یہ تفصیلات بدل بھی سکتی ہیں۔

امریکہ محمکہ خارجہ، اسرائیلی دفاعی فورسز اور اسرائیلی وزارت دفاع نے اس معاملے پر خبر رساں ادارے روئٹرز کی جانب سے تبصرے کی درخواست پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

امریکہ انتظامیہ پر تنقید

امریکی صدر جوبائیڈن کی کوشش ہے کہ غزہ جنگ میں وقفہ پیدا ہو مگر اسرائیل کے لیے مسلسل امریکی ساختہ ہتھیاروں کی ترسیل پر جوبائیڈن انتظامیہ پر تنقید بھی ہو رہی ہے۔ ناقدین کے مطابق اسرائیل کی جانب سے یہ بم غزہ میں استعمال کیے جا رہے ہیں، جس میں بڑی تعداد میں عام شہری ہلاک اور زخمی ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل پر سات اکتوبر کو حماس کے دہشت گردانہ حملے میں گیارہ سو چالیس افراد ہلاک ہو گئے تھے، جب کہ یہ عسکریت پسند قریب ڈھائی سو عام شہریوں کو یرغمال بنا کر غزہ لے گئے تھے۔ اس کے بعد سے غزہ پٹی میں حماس کے خلاف جاری اسرائیلی عسکری کارروائیوں میں 28 ہزار سات سو 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد عام شہریوں کی ہے۔

ایران کا مشرق وسطیٰ کے بحران میں کلیدی کردار

حماس کے عسکری ڈویژنز کی تباہی

اسرائیلی وزیردفاع  نے کہا ہے کہ فوج نے غزہ میں حماس کے عسکری ڈویژنز کا زیادہ تر حصہ تباہ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا، ''حماس کی 24 علاقائی بٹالینز تھیں، جن میں سے ہم نے 18 کو ختم کر دیا ہے۔‘‘ اسرائیلی فوج کے مطابق حماس کی ایسی ہر بٹالین میں تقریباﹰ ایک ہزار ارکان ہوتے ہوتے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا تھا کہ رفح میں اس وقت بھی حماس کی چار بٹالینز فعال ہیں۔ اسرائیلی فوج اس وقت رفح میں حماس کے خلاف ایک بڑی عسکری پیش قدمی کی تیاری میں مصروف ہے۔

اسرائیلی وزیردفاع کے مطابق، ''جب جنگ ختم ہو گی، تو غزہ میں حماس کی کوئی عسکری قوت باقی نہیں ہو گی۔‘‘

رفح میں اسرائیلی کارروائی کے منصوبے پر تنقید

مصری سرحد کے قریب واقع شہر رفح میںاسرائیلی عسکری کارروائی کے منصوبے پر عالمی برادری کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔ غزہ کے شمال سے شروع کی جانے والی اسرائیلی عسکری کارروائیوں کی وجہ سے لاکھوں افراد اس وقت رفح میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ عالمی امدادی اداروں کے مطابق اگر اس شہر پر چڑھائی کی گئی تو بڑی تعداد میں عام شہری متاثر ہوں گے۔

یہ بات اہم ہے کہ جنگ سے قبل رفح کی آبادی تین لاکھ کے قریب تھی، تاہم اس وقت یہاں تیرہ لاکھ فلسطینی موجود ہیں۔

 ع ت، ش ر، ع ب (روئٹرز، اے ایف پی، اے پی)