1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستاسرائیل

غزہ میں حماس کے خلاف عسکری کارروائی میں وسعت

20 نومبر 2023

ایک ایسے وقت پر جب عسکریت پسند تنظیم حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے اسرائیلی شہریوں کی رہائی کے لیے بات چیت جاری ہے، اسرائیلی فوج نے غزہ میں اپنے عسکری آپریشن میں وسعت کا اعلان کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/4ZDme
Gazastreifen | Eingang Indonesisches Krankenhaus
تصویر: Anas al-Shareef/REUTERS

سات اکتوبر کو فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کی جانب سے اسرائیل میں کیے گئے دہشت گردانہ حملے کے ردعمل میں اسرائیل نے غزہ میں اپنی فوجی کارروائی شروع کی تھی۔

حوثی باغیوں کا بحری جہاز پر قبضہ: ’الزامات غلط ہیں،‘ ایران

غزہ میں طبی امداد، فرانس کا جنگی بحری جہاز بھیجنے کا منصوبہ

ایک اسرائیلی فوجی بیان کے مطابق حماس کے خلاف جاری اس لڑائی کو مزید وسعت دی جا رہی ہے۔ سات اکتوبر کو حماس کے دہشت گردانہ حملے میں بارہ سو سے زائد اسرائیلی شہریوں کی ہلاکت اور دو سو چالیس افراد کے اغوا کے بعد اسرائیل نے غزہ پٹی میں عسکریت پسند تنظیم حماس کے خلاف بڑے فوجی آپریشن کا آغاز کیا تھا۔ غزہ میں جاری ان فوجی کارروائیوں اور فضائی حملوں میں اب تک تیرہ ہزار سے زائد فلسطینی شہری ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں ہزاروں بچے بھی شامل ہیں۔

جرمن چانسلر کی نیتن یاہو سے گفتگو

جرمن چانسلر اولاف شولس نے اسرائیل سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر امداد کے لیے فائربندی کرے۔ جرمن حکومت کی ترجمان کرسٹیانے ہوفمان نے بتایا کہ چانسلر شولس نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پٹی میں ہیومینیٹیرین صورتحال میں بہتری انتہائی ضروری ہے۔ اس بات چیت میں چانسلر شولس نے اسرائیلی عوام کے ساتھ جرمن یک جہتی کی تجدید کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی اسرائیلی عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ اس بات چیت میں نیتن یاہو نے غزہ پٹی میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائی کے دوران عام شہریوں کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی تفصیلات بھی بتائیں۔

China Peking | Außenminister Wang Yi trifft Vertreter Arabischer Länder
متعدد مسلم ممالک کے رہنماؤں نے بیجنگ میں چینی وزیرخارجہ سے ملاقات کیتصویر: Pedro Pardo/AFP/Getty Images

چینی اور فرانسیسی صدور غزہ کی صورت کو مزید سنگینی سے بچانے پر متفق

چینی صدر شی جن پنگ نے پیر کے روز اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل ماکروں سے ٹیلی فون پر اسرائیل اور حماس کے مابین جنگ کے موضوع پر گفتگو کی۔ پیر کے روز اس گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں ہیومینیٹیرین بحران کو سنگین تر ہونے سے روکنے پر اتفاق کیا۔

چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان موجودہ صورتحال کو مزید ابتر ہونے سے روکنے کو اولین ترجیح قرار دیا ہے۔

Gazastreifen | Neugeborene aus dem Al Schifa Krankenhaus nach Rafah evakuiert
قبل از وقت پیدا ہونے والے متعدد بچے غزہ سے مصر پہنچائے گئے ہیںتصویر: Hatem Ali/AP Photo/picture alliance

غزہ سے متعدد نوزائیدہ بچے مصر منتقل

غزہ پٹی کے ایک ہسپتال میں موجود اور وقت سے پہلے پیدا ہونے والے متعدد بچے مصر متنقل کر دیے گئے ہیں۔ مصر کے القاہرہ ٹی وی کے مطابق ان بچوں کی تعداد 29 ہے جو غزہ کے الشفا ہسپتال سے مصر پہنچائے گئے۔ الشفا ہسپتالمیں ایندھن ختم ہو جانے کے وجہ سے آلات کی بندش کے نتیجے میں متعدد نوزائیدہ بچے ہلاک بھی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ پٹی کی مکمل ناکہ بندی کر رکھی ہے اور ایندھن کی انتہائی قلیل مقدار ہی اس علاقے میں پہنچ پا رہی ہے۔

اسرائیل فلسطین تنازعے کا حل اتنا مشکل کیوں؟

مزید ایک سو فلسطینی مریض ترکی پہنچائے جا رہے ہیں

غزہ سے مصر منتقل کیے جانے والے سو سے زائد فلسطینی مریض پیر کو ترکی پہنچ رہے ہیں۔ ترک وزیر صحت اور وزارت خارجہ کے ترجمانوں نے تصدیق کی ہے کہ ان میں سے متعدد کا علاج ترکی میں کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ 61 مریض اور ان کے ہمراہ ان کے 49 رشتہ دار اتوار کے روز غزہ سے مصر منتقل کیے گئے تھے جب کہ اب انہیں ترکی پہنچایا جا رہا ہے۔ جمعرات کے روز بھی 27 فلسطینی مریضوں کو انقرہ منتقل کیا گیا تھا۔

ع ت / م م، ر ب (روئٹرز، اے پی، اے ایف پی)