1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
مہاجرتشمالی امریکہ

غیر ملکی مہاجرت کی وجہ سے کینیڈا کی آبادی میں ریکارڈ اضافہ

26 مارچ 2023

کینیڈا کی آبادی میں یہ دو اعشاریہ سات فیصد کا حالیہ اضافہ سن انیس سو ستاون کے بعد سب سے بڑا اضافہ ہے۔ خالی آسامیوں، مزدوروں کی کمی اور مقامی آبادی کی بڑھتی عمروں کی وجہ سے امیگریشن قوانین میں بھی نرمی کی گئی۔

https://p.dw.com/p/4P8vz
Iraner feiern Nowruz (persisches Neujahr) in Toronto
تصویر: picture alliance/NurPhoto

کینیڈا میں حکومت کا کہنا ہے کہ مہاجرت کے سبب ملکی آبادی میں پہلی مرتبہ ایک ملین سے زائد افراد کا اضافہ ہوا۔ کینیڈا کے ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ اندازوں کے مطابق سن دو ہزار بائیس میں ملک میں ایک ملین اور اندازوں کے مطابق تقریباﹰ چار ملین افراد کا اضافہ ہوا ہے۔ کینیڈا کی آبادی میں یہ دو اعشاریہ سات فیصد کا حالیہ اضافہ سن انیس سو ستاون کے بعد ہونے والا سب سے بڑا اضافہ ہے۔  اُس سال جنگ کے خاتمے اور بڑے پیمانے پر مہاجرت کی وجہ سے آبادی میں تین اعشاریہ تین فیصد اضافہ ہوا تھا، کینیڈا کی تاریخ میں اس سال کو "بے بی بوم" کے نام سے یاد رکھا گیا ہے۔

کینیڈا: سپریم کورٹ میں پہلا بھارتی نژاد مسلم جج نامزد

Kanada Asylsuchende kommen aus den USA
ہر سال دنیا بھر سے بڑی تعداد میں پناہ گزین کینیڈا کا رخ کرتے ہیںتصویر: Christinne Muschi/REUTERS

شماریات کے ادارے کے مطابق، ''سن دوہزار بائیس میں کینیڈا کی آبادی میں ریکارڈ اضافے کی وجہ کچھ مختلف تھی کیونکہ اس سال ہونے والے مجموی اضافے کے پچانوے اعشاریہ نو فیصد میں صرف بین الاقوامی مہاجرت حصہ دار تھی۔ اور اس کی وجہ کینیڈا کی طرف سے لیبر قوانین میں برتی گئی نرمی تھی۔‘‘

نرسنگ اسٹاف کی کمی، کینیڈا میں ایمرجنسی وارڈز بند ہونے لگے

اس ادارے کے مطابق، ''بڑی تعداد میں خالی آسامیاں اور ملازمین کی کمی کا مسئلہ ایک ایسے وقت پر سامنے آئے ہیں، جب مقامی آبادی تیزی سے بڑھاپے کی جانب گامزن ہے اور بے روزگاری میں کمی ریکارڈ سطح پر ہے۔‘‘

آبادی میں اضافے کی دو اعشاریہ سات فیصد شرح نےکینیڈا کو دنیا کے آبادی کے لحاظ سے ترقی کرنے والے اولین بیس ممالک میں شامل کردیا ہے۔ اس سے قبل آبادی میں اضافے کی تیز رفتار رکھنے والے تقریباً تمام ممالک افریقہ میں تھے۔ اداری شماریات کے مطابق، ''اگر یہ اضافہ  آنے والے سالوں میں مستقل رہا تو آبادی میں اضافے کی اس طرح سے تقریباً 26 سالوں میں کینیڈا کی آبادی  دوگنی ہو جائے گی۔‘‘

ش ر⁄ ر ب ( ڈی پی اے)

کینیڈا میں ملالہ یوسف زئی کے نام پر اسکول