1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستفرانس

فرانس میں بچوں پر حملہ، پانچ افراد زخمی

8 جون 2023

فرانس کے وزیر داخلہ نے تصدیق کر دی ہے کہ الپائن میں واقع انیسی نامی ٹاؤن کے ایک چوک پر بچوں پر حملہ کرنے والے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/4SL8U
Frankreich Angriff am Pariser Bahnhof Gare du Nord
تصویر: Michael Euler/dpa/picture alliance

فرانسیسی حکام نے کہا ہے کہ الپائن ٹاؤن انیسی میں چاقو سے مسلح ایک شخص نے ایک چوک پر موجود شہریوں پر حملہ کر دیا، جس کی وجہ سے پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں چار بچے بھی شامل ہیں۔ فرانسیسی وزارت دفاع نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

زخمی ہونے والے تمام بچوں کی عمریں تین برس بتائی گئی ہے۔ فرنچ وزیر داخلہ جیرالڈ دارامانن نے اپنے ٹوٍیٹ پیغام میں لکھا کہ سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کی اور ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

جرمن ٹرین میں حملہ: دہشت گردی کے محرکات نہیں

جنوبی فرانس ميں الجزائری شہری کا پوليس افسران پر چاقو سے حملہ

ایک عینی شاہد نے فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ حملہ جمعرات کی صبح پونے نو بجے شہر کے مرکزی چوک پر کیا گیا۔

اے ایف پی نے ایک سرکاری اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس حملے میں زخمی ہونے والے دو افراد کی حالت نازک ہے۔ اس اہلکار نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی تاکید کی تھی۔

مقامی ٹی وی چینل بی ایف ایم نے بتایا ہے کہ یہ حملہ بچوں کے ایک پارک میں کیا گیا۔ یہ پارک شہر کے مرکزی چوک کے قریب ہی ہے، جہاں ایک جھیل بھی ہے۔

ملکی وزیر اعظم ایلزابتھ بورن نے کہا ہے کہ وہ زخمیوں کی عیادت کی خاطر انسی روانہ جا رہی ہیں۔ ملکی پارلیمان میں اس حملے کی شدید مذمت کی گئی جبکہ آج کے سیشن میں وہاں زخمیوں سے یک جہتی کے اظہار کے لیے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی۔

ملکی صدر ایمانوئل ماکروں نے بچوں پر کیے گئے اس حملے کی شدید مذمت کی اور اس کارروائی کو ایک بزدلانہ ایکشن قرار دیا ہے۔

ع ب/ ک م (خبر رساں ادارے)