1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہجرمنی

’فوکس واگن کی صورتحال تشویشناک، کٹوتی ضروری‘

8 ستمبر 2024

اس کمپنی کی طرف سے چند دن قبل ہی اخراجات میں کٹوتی اور اس کی گھریلو مارکیٹ یعنی جرمنی میں پلانٹس کی ممکنہ بندش کے منصوبوں کا اعلان کیا گیا تھا جس پر ملازمین نے غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔

https://p.dw.com/p/4kPIZ
VW-Logo auf dem Verwaltungshochhaus
تصویر: Sina Schuldt/dpa/picture alliance

جرمن اخبار 'بلڈ‘ کے سنڈے ایڈیشن میں فوکس واگن گروپ کے چیف ایگزیکٹیو آفسیر اولیور بلومے نے لکھا کہ اس کار ساز ادارے کی بقا کو یقینی بنانے کے لیے بنیادی تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔

فوکس واگن نے کھوئی ہوئی پوزیشن ٹیسلا سے واپس حاصل کر لی

یورپی کار ساز ادارے چین کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

بلومے نے کہا کہ یورپ میں گاڑیوں کی فروخت میں کمی آئی ہے جبکہ ایشیا سے نئے حریف مارکیٹ میں داخل ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا، ''مارکیٹ سکڑ گئی اور ہمارے پاس میز پر زیادہ مہمان موجود ہیں۔‘‘

فوکس واگن گروپ کے چیف ایگزیکٹیو آفسیر اولیور بلومے
فوکس واگن گروپ کے چیف ایگزیکٹیو آفسیر اولیور بلومے کے مطابق اس کار ساز ادارے کی بقا کو یقینی بنانے کے لیے بنیادی تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔تصویر: Johannes Neudecker/dpa/picture alliance

بلوم نے دلیل دی کہ یورپی آٹو انڈسٹری کو غیر معمولی چیلنجز کا سامنا ہے، ''اور معاشی ماحول ایک بار پھر مشکل ہو گیا ہے، خاص طور پر وی ڈبلیو برانڈ کے لیے۔‘‘

اولیور بلومے نے وعدہ کیا کہ مندی کے باوجود فوکس واگن اپنے آبائی ملک یعنی جرمنی کو نہیں چھوڑے گی: ''ہم جرمنی میں موجود رہنے کے لیے پرعزم ہیں، کیونکہ فوکس واگن کئی نسلوں سے یہاں ہے۔ ہمارے پاس ایسے ملازمین ہیں جن کے دادا بھی فوکس واگن میں کام کرتے تھے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ان کی اگلی نسلیں بھی یہاں کام کر سکیں۔‘‘

وولفس برگ میں واقع فوکس واگن کے ہیڈکوارٹرز میں تقریباﹰ 25 ہزار کارکن جمع ہوئے۔
اس ہفتے شمالی شہر وولفس برگ میں واقع فوکس واگن کے ہیڈکوارٹرز میں تقریباﹰ 25 ہزار کارکن جمع ہوئے تاکہ مجوزہ کٹوتیوں کے حوالے سے کمپنی کے موقف کو سن سکیں۔تصویر: MORITZ FRANKENBERG/AFP

خیال رہے کہ فوکس واگن نے آج تک کبھی جرمنی میں کوئی پلانٹ بند نہیں کیا اور نہ ہی 1988ء کے بعد سے دنیا میں کہیں بھی کوئی فیکٹری بند نہیں کی ہے۔ تاہم، گاڑیوں کی مایوس کن فروخت نے انتظامیہ کو کمپنی میں وسیع پیمانے پر اصلاحات پر غور کرنے پر مجبور کیا ہے۔

اس ہفتے شمالی شہر وولفس برگ میں واقع فوکس واگن کے ہیڈکوارٹرز میں تقریباﹰ 25 ہزار کارکن جمع ہوئے تاکہ مجوزہ کٹوتیوں کے حوالے سے کمپنی کے موقف کو سن سکیں۔

یورپ کی کامیاب ترین کار کے پچاس سال

ا ب ا/ع س (ڈی پی اے، اے پی)