1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فیس بک کے صارفین کی تعداد نصف ارب ہو گئی

22 جولائی 2010

سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بُک کے صارفین کی تعداد 50 کروڑ ہو گئی ہے۔ دس کروڑ افراد نے یہ سروس گزشتہ چھ ماہ کے دوران استعمال کرنا شروع کی۔

https://p.dw.com/p/ORFT

نئے اعدادوشمار کے مطابق دُنیا میں ہر چودھواں شخص سماجی رابطے کی یہ آن لائن سہولت استعمال کر رہا ہے۔ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کہتے ہیں صارفین کی تعداد کے حوالے سے اگلا سنگ میل 75 کروڑ کا ہوگا، جس میں اب زیادہ دیر نہیں لگے گی۔

انہوں نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ بدھ کی صبح فیس بُک کے باقاعدہ صارفین کی تعداد نصف ارب ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام لوگوں کے لئے یہ ایک سنگ میل ہے جنہوں نے دنیا بھر میں فیس بک کے فروغ میں کردار ادا کیا۔ زکربرگ نے اپنے حالیہ ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کی ویب سائٹ کے صارفین کی تعداد ایک ارب تک پہنچنا یقینی ہے۔ انہوں نے اس ویب سائٹ کی بنیاد 2004ء میں رکھی تھی۔

facebook Mark Zuckerberg headshot, as Facebook.com founder, photo on black
فیس بک کے بانی مارک زکربرگتصویر: AP

زکر برگ کا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی کا مقصد دنیا میں رابطے اور وسعت کا فروغ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چھ سال قبل انہوں نے یہ ویب سائٹ شروع کی تو انہیں اس قدر کامیابی کا اندازہ بھی نہیں تھا۔ تاہم فیس بک نے سماجی رابطے کے آن لائن میدان میں اپنے حریفوں کو کہیں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

فیس بک نے صارفین سے سماجی رابطے کی اس سروس کے استعمال کے تجربات اسی ویب سائٹ پر شیئر کرنے کے لئے کہا ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ اس ویب سائٹ کو استعمال کرنے والوں کے تجربات کو عاجزی اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

رپورٹ: ندیم گِل

ادارت: عابد حسین

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں