’فیک نیوز‘ کے خلاف فیس بک کی مہم
15 جنوری 2017یہ اقدام اس برس جرمنی میں ہونے والے انتخابات کے تناظر میں کیا جا رہا ہے۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ یہ اہم بات ہے کہ جو رپورٹس اور خبریں فیس بک پر شائع کی جائیں ان کی تصدیق بھی کی جا سکے۔
جرمن سیاست دانوں نے انتباہ کیا ہے کہ انتہائی دائیں بازو کی جماعتیں اور بعض ممالک پارلیمانی انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لیے جعلی خبروں کا سہارہ لے سکتے ہیں۔
ایک بیان میں فیس بک نے کہا، ’’گزشتہ ماہ ہم نے ان اقدامات کا اعلان کیا تھا جو کہ فیک نیوز سے نمٹنے کے لیے ہم کر رہے ہیں۔ ہم آئندہ ہفتوں میں جرمنی میں ان کا اطلاق کریں گے۔‘‘
جرمنی کے وزیر انصاف ہائیکو ماس نے متعدد بار کہا ہے کہ فیس بک کو جرمنی کے ڈیفیمیشن سے متعلق قوانین کا احترام کرنا چاہیے، اور یہ کہ یہ قوانین امریکا کے مقابلے میں زیادہ سخت ہیں۔
فیس بک کا کہنا ہے کہ کمپنی فیک نیوز کے بارے میں رپورٹ کرنے کے طریقہ کار کو آسان بنا رہی ہے۔
’ہیٹ اسپیچ‘ یا ایسی پوسٹس جو کہ کسی طبقے یا گروپ کے لیے نفرت آمیز مواد لیے ہوں کی روک تھام بھی فیس بک کی ایک اہم پالیسی ہے۔ نئے اقدامات ہیٹ اسپیچ کی جانچ پڑتال کو بھی ممکن بنا پائیں گے۔