1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

لبنان میں شامی مہاجرین کے لیے نہ جینے کی جگہ نہ مرنے کی

عاطف توقیر19 مئی 2016

جیسے اپنے تین بچوں کی موت کو غم لبنان میں شامی مہاجر احمد المصطفیٰ کے لیے کافی نہیں تھا کہ انہیں ان بچوں کو دفنانے کے لیے قبروں کی جگہ تلاش کرنے یہاں وہاں مارے مارے پھرنا پڑا۔

https://p.dw.com/p/1IqTy
Libanon Flüchtlinge in Bar Elias Camp
تصویر: Getty Images/AFP/H. Jarrah

اس باپ نے تین برسوں میں اپنے تین بچوں کو موت کی نیند سوتے دیکھنا پڑا۔ تعمیراتی شعبے کے اس 29 سالہ مزدور باپ کا تعلق شامی شہر حلب سے ہے، تاہم شامی خانہ جنگی سے فرار ہو کر اس نے لبنان کے بقعا کے علاقے میں پناہ حاصل کی۔ ’’میں تین برسوں میں تین بچوں کا باپ بنا، ہر بار وہ فوت ہو گئے۔‘‘

’’مسئلہ یہ ہے کہ انہیں دفن کیسے کیا جائے‘‘، مصفطفیٰ کی آواز یہ جملہ ادا کرتے جیسے آنسوؤں میں ڈوب سی گئی۔

شام میں گزشتہ پانچ برس سے جاری خانہ جنگی کی وجہ سے ایک ملین سے زائد شامی باشندوں نے لبنان کا رخ کیا۔ اقوام متحدہ کے مطابق ان میں سے ایک تہائی شامی سرحد سے قریب واقع لبنانی وادیء بعقا میں پناہ گزین ہوئے۔

ہزاروں مہاجرین کی آمد کی وجہ سے ایک طرف تو ان افراد کی رہائش کا مسئلہ سنگین ہو گیا اور دوسری جانب مقامی قبرستان بھر جانے کی وجہ سے فوت ہونے والے افراد کے لیے قبر کی زمین تک کا ملنا محال ہوتا چلا گیا۔

Libanon Präsident Francois Hollande Besuch Flüchtlingslager
لبنان میں ایک ملین سے زائد شامی باشندے پناہ لیے ہوئے ہیںتصویر: picture-alliance/dpa/B. Hussein

پانچ برس قبل شام سے ہجرت کرنے والے مصطفیٰ اور ان کی بیوی نے تین ماہ ، پانچ دن اور دو گھنٹوں کی عمر کے بچوں کی موت دیکھی۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جب اس جوڑے کے پہلے بچے کی موت واقع ہوئی، تو مصطفیٰ نے قریبی قصبے میں اپنے ایک جاننے والے سے رابطہ کیا، جس نے اس بچے کی قبر کے لیے اپنے اہل خانہ کو جائے تدفین میں ایک چھوٹا سے ٹکڑا مصطفیٰ کے بچے کے لیے دے دیا۔ پھر جب دوسرا بچہ فوت ہوا، ’’تو ہمیں مجبور کیا گیا کہ پم پنے والے بچے کی قبر کھود کو دوسرے کو بھی اسی جگہ دفن کریں۔‘‘

مصطفیٰ نے بتایا کہ تیسرا بچے کو مقامی مذہبی رہنماؤں کے تعاون سے ایک قریبی ضلعے میں تدفین کی جگہ دستیاب ہو گئی۔

’’ہم حکومت اور مذہبی رہنماؤں سے بس اتنی درخواست کرتے ہیں کہ ہمیں کوئی ایسی جگہ دے دی جائے، جہاں کھیتی باڑی نہ ہوتی ہو اور اگرکوئی مہاجر فوت ہو جائے، تو اسے اس مقام پر دفن کیا جا سکے۔‘‘