1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
کھیلشمالی امریکہ

مائیکل جارڈن کی جرسی ایک کروڑ ڈالر سے زائد میں نیلام

16 ستمبر 2022

باسکٹ بال کے شہرہ آفاق کھلاڑی مائیکل جارڈن نے یہ جرسی سن 1998 کے این بی اے فائنلز کے دوران پہنی تھی۔ یہ کسی بھی کھلاڑی کی کسی شے کی اب تک کی ریکارڈ نیلامی ہے۔

https://p.dw.com/p/4GxLz
Basketball  I Michael-Jordan-Trikot
تصویر: Sothebys/dpa/picture alliance

اس سے قبل فٹ بال کے کھلاڑی میراڈونا کی جرسی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوئی تھی۔

نادر اشیاء نیلام کرنے والے عالمی ادارے سوتھیبیس نے جمعرات کے روز بتایا کہ باسکٹ بال کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی مائیکل جارڈن کی وہ جرسی ایک کروڑ دس لاکھ ڈالر کی ریکارڈ قیمت میں نیلام ہوئی، جو انہوں نے سن 1998 میں نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے ایک فائنل میچ کے دوران پہنی تھی۔

اتنی قیمت کے ساتھ ہی یہ اب تک کی نیلامی میں فروخت ہونے والی سب سے مہنگی جرسی یا کھیلوں کے حوالے سے یادگار شے بن گئی ہے۔

سوتھیبیس نے اس سال کے ابتدا میں ارجنٹائن کے عظیم فٹ بال کھلاڑی ڈیاگو میراڈونا کی جرسی کی ریکارڈ نیلامی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ میرا ڈونا کی "ہینڈ آف گاڈ "جرسی کی نیلامی 93  لاکھ ڈالر میں ہوئی تھی۔

ارجنٹائن کے فٹبال ستارے میراڈونا چل بسے

میراڈونا کی کوچنگ میں ارجنٹائن کو بدترین شکست

مائیکل جارڈن کی جرسی کو نیلامی میں جو قیمت حاصل ہوئی وہ باسکٹ بال کی کسی جرسی کی سابقہ ریکارڈ نیلامی سے تین گنا زیادہ ہے۔ اس سے قبل ایل اے لیکرز کے سابق اسٹار کھلاڑی کوبی برائنٹ کی جرسی 37لاکھ ڈالر میں نیلام ہوئی تھی۔ باسکٹ بال کھلاڑی کوبی جنوری 2020 ء میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

میرا ڈونا کی "ہینڈ آف گاڈ "جرسی کی نیلامی 93  لاکھ ڈالر میں ہوئی تھی
میرا ڈونا کی "ہینڈ آف گاڈ "جرسی کی نیلامی 93  لاکھ ڈالر میں ہوئی تھیتصویر: Matt Dunham/AP Photo/picture alliance

آخری رقص

مائیکل جارڈن کی جرسی پر 23 لکھا ہوا تھا، باسکٹ بال کھلاڑی کے ''دی لاسٹ ڈانس'' سیزن کے سن 1998 کے این بی اے فائنل کے دوران پہنی گئی تھی، یہ شکاگو بلز کے لیے ان کا آخری میچ تھا۔

شکاگو بلز نے سریز جیت کر ٹیم کو مسلسل تیسری مرتبہ این بی اے خطاب دلایا تھا۔

مائیکل جارڈن کی جرسی کے لیے مجموعی طور پر 20 افراد نے بولیاں لگائیں۔ سوتھیبس نے تاہم اس شخص کا نام نہیں بتایا جس نے اس جرسی کے لیے ریکارڈ قیمت ادا کی۔

زاٹُو زابالی: باسکٹ بال کا نیا جرمن ستارہ

ڈرک نووٹسکی کی باسکٹ بال سے ریٹائرمنٹ

باسکٹ بال کی بھارتی خاتون کھلاڑی تاریخی کامیابی کے قریب تر

سوتھیبس کے مطابق خیال تھا کہ اس جرسی کے لیے پچاس لاکھ ڈالر تک کی بولی لگائی جاسکتی ہے۔

 ج ا/ ص ز (روئٹرز، اے ایف پی، ڈی پی اے)