1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ماسکو حملہ: داعش نے حملہ آوروں کی تصویر جاری کر دی

23 مارچ 2024

دہشت گرد تنظیم داعش نے چار افراد کی تصویر جاری کی ہے جس میں چار مسلح افراد کو دکھایا گیا ہے۔ اس تصویر میں چاروں افراد کی شکلوں کو ناقابل شناخت بنا کر جاری کیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/4e3ll
ماسکو کے کنسرٹ ہال کا منظر
تصویر: Russian Emergency Ministry Press Service/AP/picture alliance

روسی دارالحکومت ماسکو کے قریب ایک کنسرٹ ہال میں جمعہ کی شب فائرنگ کے واقعے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 133 تک پہنچ چکی ہے۔

جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق اسلامک اسٹیٹ یا داعش کے پراپیگنڈا چینل عماق نے آج ہفتے کے روز چار افراد کی ایک تصویر شائع کی ہے جس میں ان افراد کے چہرے ناقابل شناخت بنا دیے گئے ہیں۔

روس، کنسرٹ ہال ہر حملے کی ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ نے قبول کر لی

ماسکو حملہ: 11 افراد حراست میں، ہلاک ہونے والوں کی تعداد 115 ہوگئی

رائفلوں، پستولوں اور بموں سے مسلح ان افراد نے داعش کے بیان کے مطابق، ایک میوزک ہال میں 'ہزاروں مسیحیوں کو نشانہ بنا کر‘ روس کو ایک 'بڑا دھچکہ‘ پہنچایا ہے۔

خیال رہے روسی دارالحکومت ماسکو کے مضافات میں کروکس سٹی ہال میں ایک کنسرٹ کے موقع پر نامعلوم مسلح افراد نے گزشتہ روز فائرنگ کر دی تھی۔

روسی صدر ولادیمیر
روسی صدر ولادیمیر نے عزم ظاہر کیا ہے کہ اس 'بہیمانہ دہشت گردانہ‘ حملے کے پس پردہ لوگوں کو سزا دی جائے گی۔تصویر: Kremlin.ru/REUTERS

حملے کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی، پوٹن

روسی صدر ولادیمیر نے عزم ظاہر کیا ہے کہ اس 'بہیمانہ دہشت گردانہ‘ حملے کے پس پردہ لوگوں کو سزا دی جائے گی۔

آج ہفتے کو اس حوالے سے روسی صدر نے کہا کہ اس حملے کے براہ راست ذمہ دار چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو یوکرین فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

روسی حکام کے مطابق اب تک 11 افراد کو اس سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے کم از کم چار افراد اس حملے میں براہ راست ملوث ہیں۔

روس کی طرف سے اس حملے کے فوری بعد دعویٰ کیا گیا کہ اس خونریزی کے پیچھے یوکرین کا ہاتھ ہے، تاہم اس بارے میں کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا۔ دوسری طرف یوکرین کی طرف سے اس روسی الزام کی تردید کی گئی ہے۔

ا ب ا/ک م (ڈی پی اے)