تاريخ
ماں کا کردار ادا کرنے والی بھارتی اداکارہ چل بسیں
18 مئی 2017اشتہار
59 سالہ ریما لاگو بالی وڈ کی بے شمار سپر ہٹ فلموں میں اپنے فن کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ سن 1988 میں ریما لاگو نے فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ میں ماں کا کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم میں ان کا کام کافی پسند کیا گیا۔ نیوز ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق ریما لاگو نے بھارتی فلموں میں ماں کے کردار کا تاثر تبدیل کیا۔ انہوں نے ایسے کردار نبھائے جس میں ماں کا اپنے بچوں سے قریبی رشتہ ہے۔
ریما لاگو کے انتقال پر بالی وڈ کی نامور ہستیوں اور بھارت کے وزیر اعظم کی جانب سے بھی افسوس کا اظہار کیا گیا۔ بھارتی اداکار رشی کپور نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا،’’ میں نے ایک بہترین دوست کھو دیا۔‘‘
بالی وڈ کے سپر سٹار عامر خان ان کی اہلیہ، اداکارہ کاجول، رشی کپور اور بالی وڈ کے دیگر اداکاروں نے ریما لاگو کی آخری رسومات میں شرکت کی۔