1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

محمد یوسف، ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی

26 جون 2010

پاکستانی کرکٹ کے سابقہ اسٹار بیٹسمین محمد یوسف نے کہا ہے کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا دوبارہ شروع کر رہے ہیں، تاہم انہوں نے کہا کہ ان کا فی الاحال ایسا کوئی ارادہ نہیں کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ میں بھی دوبارہ قدم رکھیں گے۔

https://p.dw.com/p/O42z
تصویر: AP

سابقہ ٹیسٹ کپتان محمد یوسف نے رواں سیزن میں لاہور بلیوز کی طرف سے کھیلنا شروع کیا ہے۔ دورہء آسٹریلیا میں ہزیمت آمیز ناکامی کے بعد پاکستانی کرکٹ بورڈ نے، جن کھلاڑیوں پر پابندی عائد کی تھی، ان میں محمد یوسف بھی شامل تھے۔ اس پابندی کے بعد یوسف نے احتجاجا بین الاقوامی کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کرکٹ ان کا ’جذبہ‘ ہے تاہم بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کے حوالے سے انہوں نے کہا: ’’ اس وقت میں بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کے موضوع پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتا، میری توجہ اس وقت ڈومیسٹک کرکٹ پر مرکوز ہے، میں اس کھیل کےساتھ اپنی وابستگی جاری رکھوں گا۔‘‘

Mohammad Yusuf
محمد یوسف نے پابندی کے خلاف احتجاجا بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھاتصویر: AP

خبر رساں ادارے PTI کو دئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر میں نے بین الاقوامی کرکٹ میں واپس آنا ہوا، تو میں جنوبی افریقہ کےخلاف دبئی میں کھیلے جانی والی سیریز کو ٹارگٹ بناؤں گا۔ رواں سال کے اواخر میں پاکستان دبئی میں جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کے علاوہ پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچ اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی۔

محمد یوسف نے کہا کہ وہ اس لئے بھی کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ نوجوان کھلاڑی ان سے سیکھ سکیں۔

محمد یوسف ان چھ کھلاڑیوں میں شامل تھے، جنہیں آسٹریلیا کے دورے میں ناکامی کے بعد یا تو جرمانے سنائے گئے تھے یا ان پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ دیگر کھلاڑیوں میں سابق کپتان محمد یونس، موجودہ کپتان شاہد آفریدی، کامران اکمل، عمر اکمل، رانا نوید الحسن اور شعیب ملک شامل تھے۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت : عاطف توقیر

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں