1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مرچ اور سیکس سے دور رہو تو عمر لمبی، معمر ترین یوگی

عاطف توقیر18 اگست 2016

120 برس کی عمر کے دعوے دار بھارتی یوگی کا کہنا ہے کہ ان کی اس طویل العمری کا راز یہ ہے کہ وہ زندگی بھر چٹ پٹی خوراک اور سیکس سے دور رہا اور روزانہ یوگا کرتے رہے۔

https://p.dw.com/p/1Jk30
Salat
تصویر: Colourbox

ہندو یوگی سوامی سِوآنندا کا دعویٰ ہے کہ وہ دنیا کا سب سے طویل العمر شخص ہیں۔ ان کے پاسپورٹ کے مطابق وہ آٹھ اگست سن 1896 میں پیدا ہوا اور انہوں نے اپنی زندگی میں تین صدیاں دیکھ لیں یعنی انیسویں صدی میں پیدا ہونے والے یہ یوگی اب اکیسویں صدی کو بھی اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔ طویل العمری کے باوجود سوامی سِو آنندا اب بھی اس قدر مضبوط ہیں کہ روزانہ کئی کئی گھنٹے تک یوگا کرتے ہیں۔

سوامی اب چاہتے ہیں کہ ان کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل ہو جائے گا۔ گینیز بک میں اس وقت عمر کی طوالت کے اعتبار سے جاپان جیرومون کیمُورا کا نام ہے، جو جون 2013ء میں 116 برس اور 54 دن کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

بھارتی پاسپورٹ حکام نے سوامی سِوآنند کی تاریخ پیدائش کی تصدیق ایک مندر کے رجسٹر سے کی ہے۔ بھارت میں ماضی میں یہ ریکارڈ رکھا جاتا رہا ہے۔ تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہایت مشکل ہو گی۔

سوامی سِوآنند کو رواں برس مقامی میڈیا یہ کہتے ہوئے منظر عام پر لایا تھا کہ ایک شخص جو اپنی عمر سے پچاس برس کم دِکھتا ہے، مگر سوامی کا دعویٰ مصدقہ ہے یا نہیں، میڈیا نے اس پر بات نہیں کی۔

Symbolbild - Suppe
سوامی کا کہنا ہے کہ وہ انتہائی سادہ خوراک استعمال کرتے ہیںتصویر: Colourbox

سوامی جی بھارتی شہر ورانسی میں نہایت غریب گھرانے میں پہلے بڑھے اور بعد میں یوگی بننا پسند کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی طویل العمری کی وجہ یوگا اور سادگی کو سمجھتے ہیں۔

کولکتہ کے ایک مختصر دورے میں ایک یوگا سیشن کے بعد اے ایف پی سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا، ’’میں ایک نہایت منظم زندگی گزارتا ہوں اور سادہ غذا استعمال کرتا ہوں، یعنی تیل اور مسالوں کی بجائے ابلی ہوئی خوراک۔ ابلے ہوئے چاول، دال اور ساتھ میں ہری مرچیں۔‘‘

سوامی سِوآنندا کا قد ایک میٹر اور 58 سینٹی میٹر (پانچ فٹ دو انچ) ہے اور وہ زمین پر ایک میٹ بچھا کر سوتے ہیں، جب کہ لکڑی کا ایک ہم وار ٹکڑا بطور تکیہ استعمال کرتے ہیں۔

’’میں دودھ اور پھلوں سے پرہیز کرتا ہوں کیوں کہ میرے خیال میں یہ فینسی خوراک ہے۔ میں اپنے بچپن میں کئی کئی دن بھوکا رہا ہوں۔‘‘

ان کا کہنا ہے کہ وہ اس سے پہلے منظر عام پر اس لیے نہیں آئے، کیوں کہ وہ مشتہر نہیں ہونا چاہتے تھے، تاہم ان کے عقیدت مندوں نے آخر انہیں منا لیا۔