پاکستانی ماڈل اور اداکار روما مائیکل کا ڈرامہ اقتدار ناظرین میں کافی مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے کمبوڈیا اور تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والے مس گرینڈ انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لیا۔ ان مقابلوں میں تیراکی کا لباس زیب تن کرنے پر ملک میں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ کوکب جہاں نے روما مائیکل سے ان مقابلوں میں شرکت اور اس کے نتیجے میں سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ پر گفتگو کی۔