1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مصر: نئے دریافت ہونے والے مقبروں کی حنوط شدہ بلیاں

11 نومبر 2018

مصر میں دریافت ہونے والے صدیوں پرانے مقبروں سے درجنوں حنوط شدہ بلیاں ملی ہیں۔ وہاں تقریبا ایک سو لکڑی سے بنی بلیاں بھی رکھی گئیں تھیں۔ سب سے حیران کن قدیم مصریوں کے حنوط شدہ متبرک بھنوروں کا ملنا ہے۔

https://p.dw.com/p/3845p
Ägypten Sakkara - Pyramidenkomplex des Pharao Userkaf
تصویر: Getty Images/AFP/K. Desouki

ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق دریافت ہونے والا مقبرہ تقریبا چار ہزار چار سو سال پرانا ہے اور قدیم مصری شہر سقارہ کی باقیات کے قریب دریافت ہوا ہے۔ مصری حکام نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ فرعونوں کے پانچویں حکمران خاندان کے اس مقبرے کو جلد ہی سیاحوں اور عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ سقارہ ریسرچ ایریا کے ڈائریکٹر محمد یوسف کا کہنا تھا کہ اس مقبرے کا سامنے والا حصہ اور داخلی دروازہ ابھی تک بالکل صحیح سالم ہیں۔

Ägypten Sakkara - Pyramidenkomplex des Pharao Userkaf
تصویر: Getty Images/AFP/K. Desouki

اس قدیم علاقے میں ماہرین آثار قدیمہ کو مجموعی طور پر سات نئے مقبرے ملے ہیں اور ان میں بلیوں کی درجنوں ہنوط شدہ لاشیں ہیں۔ لکڑی کی بنی تقریبا ایک سو بلیاں بھی وہاں موجود ہیں جبکہ بلیوں کی دیوی باستت کے قریب بھی ایک کانسی کی بلی رکھی ہوئی ہے۔

اسی طرح ماہرین کو ایک بڑی تعداد میں ایسے بھنورے بھی ملے ہیں، جنہیں ہنوط کیا گیا تھا۔ مصر میں نوادارت کی سپریم کونسل کے رکن مصطفیٰ وزیر کا کہنا تھا، ’’یہ بھونرے واقعی نایاب چیز ہیں۔ جب چند دن پہلے ہم نے تابوت کھولے تو ان میں بھی بھونرے نقش شدہ  تھے۔ میں نے اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں سنا۔‘‘

Ägypten Sakkara - Reste der Pyramide des Pharao Userkaf
تصویر: picture-alliance/dpa/R. Hackenberg

قدیم مصری لاشوں کو مابعد ازمرگ زندگی کے لیے حنوط کر دیا کرتے تھے جبکہ ایسی حنوط شدہ لاشوں کے پالتو اور جنگلی جانور بھی رکھے جاتے تھے۔ یہ یا تو ان کی حفاظت یا پھر تنہائی میں ساتھ دینے کی غرض سے رکھے جاتے تھے۔

قدیم مصری مذہب میں بلی اور بھونروں کو انتہائی طاقتور مذہبی علامات سمجھا جاتا تھا۔ اس وقت کے امیر ترین مصریوں کے مقبرے بھی انتہائی شاندار بنائے جاتے تھے۔ ان میں سونا اور قیمتی اشیاء کثرت سے پائی جاتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ایسی قبروں کو چور لوٹ لیتے ہیں۔ مصر میں اب بھی بہت سے نئے مقبرے دیافت ہوتے ہیں لیکن ان میں سے زیادہ تر کو پہلے ہی چور لوٹ چکے ہوتے ہیں جبکہ یہ مقبرے بالکل اپنی اصل حالت میں ملے ہیں۔

ا ا / ع ح (اے پی، روئٹرز)