يورپی يونين کے کئی رکن ملکوں اور امريکا نے اسرائيل کی جانب سے مقبوضہ فلسطينی علاقوں ميں مزيد یہودی آباد کاری کی مخالفت کی ہے۔ فلسطينيوں کا کہنا ہے کہ موجودہ اسرائيلی حکومت نيتن ياہو اور ٹرمپ کے دور کی پاليسياں جاری رکھے ہوئے ہے۔ فلسطينی رہنماؤں نے يورپ اور امريکا سے مطالبہ کیا ہے کہ صرف مذمتی بيانات کا وقت گزر چکا ہے اور اب اسرائيل کے خلاف ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔