1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مکاؤ گراں پری: جرمن خاتون ڈرائیور کی گاڑی کوخوفناک حادثہ

18 نومبر 2018

مکاؤ گراں پری کے دوران جرمن خاتون ڈرائیور صوفیہ فلؤرش کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی ہے۔ فارمولا تھری کی اس ریس کے دوران اس ٹین ایجر ڈرائیور کی گاڑی ہوا میں اچھل کر حفاظتی باڑ سے جا ٹکرائی۔

https://p.dw.com/p/38Sig
Sophia Flörsch
تصویر: picture-alliance/dpa/D. Inderlied

17 سالہ جرمن خاتون ڈرائیور صوفیہ فلؤرش کی کار ہوا میں کئی میٹر اچھلنے کے بعد ریس کے راستے پر نصب حفاظتی باڑ میں جا ٹکرائی۔ آج اتوار 18 نومبر کو پیش آنے والے اس حادثے میں فلؤرش کو ریڑھ کی ہڈی کا فریکچر آیا ہے۔

جرمن شہر میونخ سے تعلق رکھنے والی صوفیہ فلؤرش کو حادثے کے فوری بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے ساتھ پانچ دیگر افراد کو بھی ہسپتال لے جایا گیا ہے جو اس حادثے کے سبب زخمی ہوئے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی گاڑی بہت زیادہ رفتار کے سبب اس حادثے کا شکار ہوئی۔

اس ریس کی انتظامیہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق 17 سالہ صوفیہ فلؤرش ہوش میں ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے۔

ا ب ا / ص ح (اے ایف پی، ڈی پی اے)

ان کی گاڑی فارمولا تھری کی فائنل ریس کے چوتھے چکر کے دوران اس حادثے کا شکار ہوئی۔ فلؤرش ایسی پہلی خاتون جرمن ڈرائیور ہیں جنہوں نے اس ایونٹ کے لیے کوالیفائی کیا۔