اقوام متحدہ کی تعلیمی، ثقافتی و سائنسی تنظیم یونیسکو کی جانب سے مکلی کے قبرستان میں موجود قدیم آثار کی دیکھ بھال پر تحفظات کا اظہار کيا جاتا رہا ہے۔ ماضی میں سندھ کے تاریخی قبرستان مکلی کو عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست سے خارج کرنے کی دھمکی بھی دے گئی تھی۔ اس حوالے سے یونیسکو سندھ کے کوآرڈینیٹر قاضی ایاز میہسر نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ مکلی کو اس فہرست سے خارج کیے جانے کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔