1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مہاجرین کو طبی مدد کی ضرورت بھی ہے، عالمی ادارہ صحت

شمشیر حیدر29 اکتوبر 2015

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت کی ایک اعلیٰ عہدے دار کے مطابق سرد موسم میں کھلے آسمان تلے یا سرد خیموں میں رہنے والے پناہ گزینوں میں ہائپوتھرمیا اور دیگر بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

https://p.dw.com/p/1Gwqt
Slowenien Kroatien Flüchtlinge bei Rigonce
تصویر: picture-alliance/AA/S. Mayic

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی یورپی شاخ کی سربراہ ژوژانا یاکب نے کہا ہے کہ ان مہاجرین میں شدید سردی کے باعث پیدا ہونے والے امراض بڑھنے کے خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان بیماریوں میں ہائپوتھرمیا اور فراسٹ بائٹ جیسی جان لیوا بیماریاں بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ اب بھی ہزاروں کی تعداد میں مہاجرین مغربی یورپ کے راستے پر گامزن ہیں۔ زیادہ تر مہاجرین کا تعلق نسبتاﹰ گرم علاقوں سے ہے اور یورپ کا موجودہ موسم بھی ان کے لیے کافی سرد ہے۔ پناہ گزینوں کی اکثریت کے پاس سردی سے بچاؤ کے لیے گرم لباس اور خیمے موجود نہیں ہیں۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ہنگری کی سرحدیں بند ہونے کے بعد مغربی یورپ کے سفر پر روانہ مہاجرین کا راستہ بھی مزید طویل ہو چکا ہے۔ پناہ گزین اب کروشیا اور سلووینیا کے راستے سے آسٹریا پہنچ رہے ہیں۔

یاکب نے مغربی ممالک پر زور دیا کہ وہ نہ صرف پناہ گزینوں کے لیے گرم رہائش، گرم کھانے اور مناسب لباس کا بندوبست کریں بلکہ اس کے علاوہ انہیں زکام کے خلاف ویکسین بھی دی جائے۔

خبر رساں ادارے اے پی سی کی گئی اپنی ایک گفتگو میں ژوژانا یاکب کا یہ بھی کہنا تھا کہ مغربی ممالک کے حکام موسم سرما کے آغاز سے قبل مہاجرین کا طبی جائزہ لینے کا بندوبست کریں۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید