1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستجرمنی

مہنگائی نے جرمنوں کے چھٹیوں کے منصوبے بدل دیے

10 دسمبر 2022

جرمنی میں مہنگائی کی وجہ سے چھٹیوں کے دوران زیادہ تر جرمن شہری سفر سے گریز ہی کریں گے۔ سیاحت کی صنعت نے اس خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح ملک کی مجموعی معیشت پر بھی برے اثرات پڑیں گے۔

https://p.dw.com/p/4KlYZ
Deutschland Landshut | Coronavirus | Drive-In-Weihnachtsmarkt
تصویر: Alexander Hassenstein/Getty Images

کرسمس اور سال نو کی تعطیلات کے دوران زیادہ تر جرمن بالٹک کوسٹ یا بحیرہ شمال میں واقع خوبصورت جزائر کا رخ کرتے ہیں۔ تاہم اس مرتبہ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان چھٹیوں کے دوران کم لوگ ہی ان سیاحتی مقامات کا رخ کریں گے۔

سیاحت کی جرمن صنعت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی وجہ سے زیادہ تر جرمن شہری سفر کرنے سے گریز ہی کریں گے۔ اوسٹ فرائیزلینڈ ٹورازم سے وابستہ ویبکے لیورینز کے بقول زیادہ تر جرمن باشندے بچت کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے جرمن پارلیمان میں 200 بلین یورو منظور

گیس کی کمی کا خوف، الیکٹرک ہیٹرز کی فروخت بڑھ گئی

ویبکے نے جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی کو مزید بتایا کہ اگر اس سال موسم سرما کی چھٹیوں کے دوران جرمن ملک میں داخلی طور پر سفر نہیں کریں گے تو اس کا مطلب ہے کہ ساحلی علاقوں میں زیادہ تر ہوٹل اور تعطیلات منانے کے لیے بنائے فلیٹ اور گیسٹ ہاؤس بھی خالی ہی رہیں گے۔

پہلے سے کی جانے بکنگ کے اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے ویبکے نے کہا کہ اس طرح ان علاقوں میں سیاحت کی صنعت متاثر ہو گی۔ یوکرین جنگ کی وجہ سے جرمنی میں بھی افراط زر بڑھی ہے، جس کی وجہ سے مہنگائی نے جرمنوں کو پریشان کر رکھا ہے۔

دوسری طرف بحیرہ شمال میں واقع ایسٹ فرآئزین جزائر میں ہونے والی اب تک کی بکنگ سے معلوم ہوتا کہ وہاں صورتحال کچھ  خوش کن ہے۔ سیاحتی امور کے ماہرین کے مطابق ان جزائر پر صورتحال بہتر ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ سیاح معقول تعداد میں اس سیاحتی مقام کا رخ کریں گے۔ تاہم گزشتہ سال کے مقابلے میں لوگوں کی کم تعداد ہی چھٹیاں منانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

جرمنی میں اگلے سال سے کساد بازاری، اقتصادی اداروں کی پیش گوئی

جرمن عوام کی قیمتوں میں اضافے کے دوران توانائی بچانی کی کوششیں

مقامی ٹوریسٹ ماہر مانوئلا شوٹسے نے بتایا ہے کہ توانائی کی قیمتوں میں اضافہ دراصل جرمن شہریوں کو بچت کی طرف مائل کر رہا ہے، اس لیے وہ اس مرتبہ چھٹیاں گزارنے کی خاطر کہیں بھی نہیں جانا چاہتے۔

ایک سروے رپورٹ کے مطابق اس سال بالخصوص کرسمس کی چھٹیوں کے دوران جرمنی میں ہوٹل بک کرنے کی شرح گزشتہ برسوں کے مقابلے میں کم ہی ہے۔ تاہم سال نو کی تقریبات منانے کے لیے مختلف مقامات پر جانے والوں کی تعداد کچھ بہتر ہے۔

ع ب/ش ح (ڈی پی اے)

ایک ماحول دوست ہوٹل کیسے بنایا جائے؟