1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نئی دہلی میں بغیر ڈرائیور چلنے والی میٹرو کا آغاز

افسر اعوان خبر رساں ادارے
25 دسمبر 2017

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ڈرائیور کے بغیر چلنے والی میٹرو ٹرین کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تاہم فی الحال اس میں ایک ڈرائیور موجود رہے گا۔ 12.6 کلومیٹر فاصلے پر مبنی میجنٹا لائن سروس نے آج پیر کے روز کام شروع کیا۔

https://p.dw.com/p/2pvGC
میجنٹا لائن، نئی دہلی میٹروتصویر: picture-alliance/dpa/epa/STR

اس ٹرین نے فی الحال 12.6 کلومیٹر فاصلے تک کے چھوٹے سیکشن پر کام شروع کیا ہے جو دارالحکومت نئی دہلی کے جنوبی حصے سے نئی دہلی کے مضافاتی جدید شہر نوئیڈا کو ملاتا ہے۔ دریائے جمنا کے دوسری کنارے پر موجود اس شہر کو بھارت کا انفارمیشن ٹیکنالوجی کا حب قرار دیا جاتا ہے۔

نئی دہلی میٹرو ریل کارپوریشن کے مطابق انتہائی جدید ٹیکنالوجی کی حامل اس ٹرین میں فی الحال ایک ڈرائیور بھی موجود رہے گا تاہم مستقبل میں یہ ڈرائیور کے بغیر سفر کرے گی۔ ایک اہلکار نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اس ٹرین میں ایک دو برس تک انسانی ڈرائیور موجود رہے گا۔

Mukundpur Metro-Depot in Neu-Delhi
گزشتہ ہفتے ان میں سے ایک ٹرین ایک ڈپو کی دیوار سے ٹکرا گئی تھی جس کی وجہ سے خودکار طریقے سے چلانے والی ٹیکنالوجی کی درستگی پر تحفظات پیدا ہوئے تھے۔تصویر: picture-alliance/dpa/epa/STR

گزشتہ ہفتے ان میں سے ایک ٹرین ایک ڈپو کی دیوار سے ٹکرا گئی تھی جس کی وجہ سے خودکار طریقے سے چلانے والی ٹیکنالوجی کی درستگی پر تحفظات پیدا ہوئے تھے۔ تاہم میٹرو کمپنی کا کہنا تھا کہ اس حادثے کی وجہ انسانی غلطی تھی کیونکہ ٹرین کی دیکھ بھال کے لیے بریکس خودکار نظام سے الگ کر دی گئی تھیں اور غلطی سے دوبارہ انہیں اس نظام سے منسلک نہیں کیا گیا تھا جس کی وجہ سے ٹرین ریمپ کو توڑتی ہوئی دیوار سے جا ٹکرائی تھی۔

میجنٹا لائن دہلی میٹرو نظام میں تازہ ترین پیشرفت ہے جو 15 برس قبل شروع کیا گیا تھا اور جس کی مجموعی لمبائی 200 کلومیٹر ہے۔ اس میٹرو نظام کی بدولت بھارتی دارالحکومت میں اسکولوں اور دفتروں کو آنے جانے والے شہریوں کی زندگی نسبتاﹰ آسان ہو گئی تھی۔

نئی دہلی: امارت اور غربت کا سنگم