1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نایاب پانڈا کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش، برلن میں خوشی

2 ستمبر 2019

جرمنی کے شہر برلن کا چڑیا گھر پانڈا کے جڑواں بچوں کی پیدائش کا جشن منا رہا ہے۔ جرمنی میں پہلی بار ان نایاب ممالیہ جانوروں نے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/3Oskd
Deutschland Zwei Panda-Babys im Berliner Zoo geboren
تصویر: picture-alliance/dpa/Zoo Berlin/Zoologischer Garten Berlin

برلن کے چڑیا گھر کی انتظامیہ  نے پیر کے روز اعلان کیا کہ مادہ پانڈا مینگ مینگ نے ہفتے کی صبح چھ بج کر چون منٹ پر گلابی رنگ کے جڑواں بچوں کو جنم دیا۔ یہ پیدائش کے وقت اتنے چھوٹے تھے کہ انہیں آسانی سے ہتھیلی پر اٹھایا جا سکتا تھا۔

Deutschland Zwei Panda-Babys im Berliner Zoo geboren
تصویر: Reuters/Berlin Zoo

چڑیا گھر کی انتظامیہ کے مطابق  6 سالہ مادہ پانڈا مینگ مینگ نے پیدائش کے فوری بعد ہی ممتا کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان ننھے بچوں کو اپنے پیٹ پر رکھ کر اپنے بڑے بڑے پنجوں، گرم سانسوں اور نرم کھال کے ذریعے گرمائش پہنچائی۔ چڑیا گھر میں جانوروں کی دیکھ بھال پر مامور افراد نے گزشتہ ہفتے ہی مینگ مینگ کے حاملہ ہونے کی تصدیق کی تھی۔

اپریل میں مینگ مینگ نے 9 سالہ  ژیاؤ چنگ کے ساتھ ملاپ کیا تھا اور حمل کے امکان کو بڑھانے کے لیے مصنوعی فرٹیلائزیشن کا بھی استعمال کیا گیا تھا۔

یون سن 2017 میں پانڈا کی ایک جوڑی کو ایک ملین یورو کے عوض چین سے ادھار لیا گیا تھا۔ ان جوڑی میں مینگ مینگ مادہ اور ژیاؤ چنگ نر پانڈا ہے۔ یہ جرمنی کے کسی بھی چڑیا گھر میں پانڈوں کی واحد جوڑی ہے۔

 2017ء میں جرمنی میں جی ٹوئنٹی سربراہ کانفرنس بھی منقعد ہوئی تھی۔ اس موقع پر چینی صدر شی جن پنگ اور جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے مل کر برلن کے اس چڑیا گھر کا دورہ کرتے ہوئے پانڈا کے اس جوڑی کو بھی دیکھا تھا۔

اس پانڈا جوڑی کو برلن لانے کا مقصد ان کی افزائش نسل تھا۔ افزائش نسل کی یہ کوششیں گزشتہ دو برس سے جاری تھیں، اس سلسلے میں جانوروں کے ڈاکٹر اور چینی ماہرین حیاتیات کی بھی مدد لی گئی تھی۔

م ش ع ا

برلن کے چڑیا گھر میں پانڈا جوڑے کی شاندار رہائش گاہ