نوبل انعام برائے ادب کازواو اِشیگورو کے نام
5 اکتوبر 2017نوبل انعام برائے ادب کا اعلان کرتے ہوئے جاپانی نژاد برطانوی ناول نگار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے رائل سویڈش اکیڈمی کی جانب سے کہا گیا ہے، ’’ناول نگار کازواو اِشیگورو کے ناول زبردست جذباتی قوت کے حامل ہیں اور انسان اور دنیا کے درمیان تعلق کی گہرائیوں سے پردے چاک کر دیتے ہیں۔‘‘
بوب ڈلن نوبل انعام وصول کرنے کو تیار ہو گئے
ادب کا نوبل انعام، امریکی گیت نگار بوب ڈلن کے نام
ہنگری کے نوبل انعام یافتہ ادیب امرے کیرٹیش انتقال کر گئے
نوبل انعام برائے ادب کے لیے اس بار جاپانی مصنف ہاروکی موراکامی اور کینیا کے نگوگی وا تھیونگو کا نام بھی لیا جا رہا تھا۔ موراکامی حقیق اور مجازی دنیاؤں کو ملانے والے زبردست کہانی کار ہے، جب کہ نگوگی وا تھیونگو کو ان کے سیاسی نوعیت کے ادبی کام کی بنا پر اس انعام کے لیے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ واتھیونگو کو اسی صورت حال میں کینیا سے امریکا ہجرت کرنا پڑی تھی۔
جمعرات کے روز اس انعام کے ساتھ گیارہ لاکھ ڈالر کی رقم بھی کازواو اِشیگورو کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
سن 2015 میں نوبل انعام بیلاروس کی نان فکشن لکھاری سویتلانا الیگزویچ کو دیا گیا تھا، جب کہ گزشتہ برس یہ انعام امریکی گیت نگار باب ڈائلن کو دیا گیا تھا۔ اس کے بعد یہ بحث بھی شروع ہو گئی تھی کہ کیا معروف گیت لکھنے والوں کو ادب کے نوبل انعام دینے کا فیصلہ درست تھا یا نہیں۔
نوبل برائے ادب وہ چوتھا نوبل انعام ہے، جس کا اعلان رواں ہفتے کیا گیا ہے۔ پیر کے روز نوبل انعام برائے طب کا اعلان کیا گیا تھا۔ یہ انعام اس بار حیاتیاتی گھڑی (بائیولوجیکل کلاک) کے افعال اور اثرات پر تحقیق کرنے والے سائنس دانوں کے نام رہا۔ منگل کے روز نوبل انعام برائے طبیعات سن 2015ء میں تجاذبی موجوں کے پہلے براہ راست مشاہدے پر دیا گیا، جب کہ گزشتہ روز نوبل انعام برائے کیمیا حیاتی سالموں کو قابل مشاہدہ بنانے والے تین سائنس دانوں کو مشترکہ طور پر دیا گیا۔