1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نیتن یاہو کا ساتھی ہی ان کے خلاف گواہی پر تیار

افسر اعوان روئٹرز
21 فروری 2018

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کا ایک قریبی ساتھی ان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے پر تیار ہو گیا ہے۔ یہ بات اسرائیلی میڈیا کی طرف سے بتائی گئی ہے۔

https://p.dw.com/p/2t6W3
München MSC 2018 | Benjamin Netanjahu
تصویر: picture-alliance/dpa/A. Gebert

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے خلاف بد عنوانی کے متعدد معاملات کے حوالے سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق نیتن یاہو کا ایک معتمد خاص ان معاملات میں سے ایک میں ان کے خلاف  ریاستی گواہ بننے پر تیار ہو گیا ہے۔ بدعنوانی کے یہ کیسز اسرائیلی وزیراعظم کے سیاسی کیریئر کے لیے شدید خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ شلومو فِلبرز کی طرف سے اپنے سابق باس کے خلاف ریاستی گواہ بننا نیتین یاہو کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

اسرائیل کی ایک اہم سیاسی شخصیت 68 سالہ بینجمن نیتو یاہو 2009ء سے مسلسل اسرائیل کے وزیر اعظم چلے آ رہے ہیں جبکہ 1996ء سے اب تک وہ مجموعی طور پر 12 برس اسرائیل پر حکمرانی کر چکے ہیں۔ نیتن یاہو اپنے خلاف لگنے والے بدعنوانی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے آئے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ 2019 میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں پانچویں مدت کے لیے ملکی وزیر اعظم بننے کے لیے پرعزم ہیں۔

شلومو فِلبرز کو جنہیں نیتن یاہو نے کمیونیکیشن منسٹری کا سربراہ مقرر کیا تھا، رواں ہفتے ہی گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے ساتھ اسرائیل کی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی Bezeq ٹیلی کام کے اعلیٰ عہدیداروں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق فِلبرز اس بات پر راضی ہو گئے ہیں کہ وہ اس مقدمے میں ریاست کی طرف سے بطور گواہ پیش ہوں گے جس میں پولیس نے Bezeq ٹیلی کام کے مالکان پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے سرکاری مراعات کے بدلے میں نیتن یاہو کی حمایت میں کوریج کرنے کی حامی بھری تھی۔ تاہم اس کمپنی کے مالکان اور عہدیدار ان الزامات کو رد کر چکے ہیں۔

Israelische Protestierende demonstrieren gegen Ministerpräsident Benjamin Netanjahu nachdem die Polizei in der Küstenstadt Tel Aviv Korruptionsvorwürfe erhoben hat
اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتین یاہو کے خلاف عوام سطح پر احتجاج بھی کیا جا رہا ہے۔تصویر: Getty Images/J.Guez

اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف حال ہی میں بدعنوانی کے دو نئے الزامات کے تحت تفتیش کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اسرائیل میں یہ افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں کہ اس نئی پیش رفت کے بعد قبل از وقت انتخابات یا پھر بینجمن نیتن یاہو کے مستعفی ہونے کا اعلان سامنے آ سکتا ہے۔ پولیس نے ابھی اس حوالے سے کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔