1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نیوزی لینڈ میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس

13 جون 2011

نیوزی لینڈ میں آج پیر کے روز زلزلےکےکئی جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ماہرین ارضیات کے مطابق ریکٹر اسکیل پر 6.0 کی شدت کے ان جھٹکوں کی وجہ سے کرائسٹ چرچ شہر کی کئی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔

https://p.dw.com/p/11ZJ4
تصویر: AP

نیوزی لینڈ کے وزیراعظم ’جان کی‘ کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا صرف 10افراد زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اطلاعات کے مطابق شہرکےکوئی 6 ہزار گھر متاثر ہوئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے اور نیوزی لینڈ کے حکام کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر6 تھی۔ اس کے بعد ضمنی جھٹکے 5.2 کی شدت کے تھے۔

اس سے قبل فروری میں کرائسٹ چرچ میں 6.3 کی شدت کے زلزلے کی وجہ سے180سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ وزیراعظم جان کی کے بقول جھٹکوں کی وجہ سے شہرکے رہائشیوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا کیونکہ فروری میں آنے والے زلزلے کے اثرات ابھی تک شہر میں دیکھے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں تعمیر نو کا کام پہلے ہی کی طرح جاری رہے گا۔

Flash-Galerie Erdbeben in Neuseeland Christchurch
فروری میں کرائسٹ چرچ میں 6.3 کی شدت کے زلزلہ آیا تھاتصویر: dapd

پولیس انتظامیہ نے بتایا کہ شہر کے مرکز میں کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں لیکن خوش قسمتی سے تمام افراد محفوظ رہے۔ ساتھ ہی پولیس نے شہریوں کو کہا ہےکہ وہ اپنے رشتہ داروں، دوستوں اور پڑوسیوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کریں تا کہ اگر کوئی لاپتہ ہے تو اس کی تلاش شروع کی جا سکے۔

پولیس نے شہریں سے سفرنہ کرنے کی درخواست کی ہے کیونکہ شہر میں ٹریفک سگنل کام نہیں کر رہے اور حادثات کے خطرات کافی زیادہ ہیں۔ ’’اسی وجہ سے بہتر ہے، جو جہاں ہے وہیں قیام کرے‘‘۔ لیکن اس اعلان کے باوجود بھی لوگ اپنے اہل خانہ یا رشتہ داروں کی خیریت معلوم کرنے کے لیے کرائسٹ چرچ کا رخ کر رہے ہیں۔

رپورٹ: عدنان اسحاق

ادارت: مقبول ملک

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید