1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

وزیراعظم پر کرپشنز الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جائے، پولیس

2 دسمبر 2018

اسرائیل کی پولیس نے ملکی اٹارنی جنرل سے سفارش کی ہے کہ وہ وزیراعظم پر کرپشن الزامات کے تحت عدالتی کارروائی شروع کریں۔ رواں برس فروری میں بھی پولیس نے نیتن یاہو پر رشوت وصول کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

https://p.dw.com/p/39Hfq
Israelischer Premier Benjamin Netanjahu
تصویر: picture alliance/NurPhoto/C. Marquardt

اسرائیلی پولیس نے ملکی اٹارنی جنرل سے سفارش کی ہے کہ وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اور اُن کی بیوی سارہ پر رشوت وصول کرنے، فراڈ اور اعتماد شکنی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرائیں۔ اسرائیلی پولیس نے ایسی سفارشات تیسری مرتبہ اٹارنی جنرل کو پیش کی ہیں۔

ان سفارشات پر اٹارٹی جنرل نے طے کرنا ہے کہ آیا عدالتی کارروائی شروع کی جائے۔ رواں برس فروری میں بھی پولیس نے اپنی تفتیش کے بعد بینجمن نیتن یاہو پر رشوت وصول کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ پولیس کے مطابق وزیراعظم ٹیلی کام ادارے بیزیق سے بھی خلاف ضابطہ رعایت کے مرتکب ہوئے ہیں۔

 پولیس کی تفتیش سے یہ تاثر پیدا ہوا ہے کہ بینجمن نیتن یاہو کے قابل اعتماد ساتھیوں نے ٹیلی کام ادارے بیزیق کو ضابطے کے منافی رعایت دے کر لاکھوں امریکی ڈالر کی مالی منفعت فراہم کی ہے۔ اس کے جواب میں اس مواصلاتی ادارے نے اپنی ویب سائٹ ’والا‘ پر اسرائیلی وزیر اعظم کی غیر معمولی کوریج کی تھی۔

Sara Netanjahu
بینجمن نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ یروشلم کی عدالت میںتصویر: picture-alliance/AP Photo/A. Shabi

پولیس ملکی اٹارنی جنرل سے پہلے بھی سفارش کر چکی ہے کہ اُن کی تفتیش سے ثابت ہوا ہے کہ وزیراعظم نے اپنے ایک ارب پتی دوست سے تحائف وصول کیے ہیں اور یہ اُن کے منصب کے منافی ہے۔ ایک اور الزام یہ عائد کیا گیا ہے کہ ایک اخبار کو غیر ضروری فائدہ فراہم کر کے انہوں نے غیر ضروری ذاتی تشہیر حاصل کی تھی۔

پولیس کی تجویز پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بینجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اُن کے خلاف رشوت وصول کرنے کے الزام لغو اور بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس کی جانب سے اُن کے خلاف سفارشات بہت پہلے ہی افشاء ہو چکی ہیں اور حقیقت یہ ہے کہ اس سارے معاملے میں کچھ بھی نہیں ہے۔ نیتن یاہو کا یہ بھی کہنا ہے کہ انجام کار متعلقہ حکام پولیس کی سفارشات کا مکمل جائزہ لینے کے بعد اس کو مسترد کر دیں گے جو یقینی طور پر اُن کے موقف کی تائید ہو گی۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں