وہ بھارتی ستارے جن کے مومی پتلے مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنے
برطانوی عجائب گھر ’مادام تساؤ‘ ایک ایسی جادو نگری ہے جہاں اسٹارز پیدا نہیں ہوتے بلکہ بنائے جاتے ہیں۔ اس پکچر گیلری میں دیکھتے ہیں کہ بھارت کے کونسے بڑے نام اب تک اس میوزیم کی زینت بن چکے ہیں۔
مہاتما گاندھی
بھارت کی جنگ آزادی کے ہيرو مہاتما گاندھی کا مومی مجسمہ مادام تساؤ عجائب گھر کی زینت بنا ہوا ہے۔
سچن ٹنڈولکر
معروف بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے اپنے مومی پتلے کے ساتھ انتہائی خوشگوار موڈ میں تصویر بنوائی۔
امیتابھ بچن
بھارتی فلم اسٹار امیتابھ بچن عالمی سطح پر تو شہرت کے حامل ہیں ہی تاہم مادام تساؤ کے میوزیم میں اس مجسمے نے تو اُنہیں امر کر دیا ہے۔
مادھوری ڈکشٹ
کلاسیکی رقص اور اداکاری میں بے مثال بھارتی ہیروئین مادھوری ڈکشٹ کی مومی مورتی بھی اس برطانوی میوزیم میں سجا دی گئی ہے۔
شاہ رخ خان
بھارتی ہیرو شاہ رخ خان کا ذکر نہ ہو تو بالی ووڈ کی تاریخ ادھوری رہتی ہے۔ پھر خان کا مجسمہ مادام تساؤ کی دلکشی میں اضافہ کیوں نہ کرتا۔
سلمان خان
دبنگ ہیرو سلمان خان بھی شہرت کی صف میں کسی سے پیچھے نہیں۔ اُن کے چاہنے والے خان کا مجسمہ دیکھنے دور دور سے اس برطانوی عجائب گھر کا رخ کرتے ہیں۔
ایشوریا رائے بچن
بات بچن خاندان کی ہو اور مس یونیورس کا تاج پہننے والی خوبرو بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن کا مومی مجسمہ اس برطانوی میوزیم میں نہ نصب کیا جائے، یہ بھلا کیسے ممکن ہے۔
ریتک روشن
بھارتی فلمی ہیرو ریتک روشن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ یونانی حسن کے حامل ہیں۔ مادام تساؤ میوزیم نے اس یونانی حسن کے حامل ہیرو کا مومی مجسمہ بھی رکھا گیا ہے۔
کرینہ کپور
معروف کپور خاندان سے تعلق رکھنے والی اور اب نواب آف پٹودی خاندان کی بہو کرینہ کپور کی موم سے بنی مورتی بھی اسی میوزیم کی زینت بنی ہوئی ہے۔