سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی اور جرائم سے متعلق تحقیقاتی ایجنسیاں مل کر ٹرمپ پر حملے کے محرکات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ٹرمپ کے سیاسی حامی مطالبہ کر رہے ہیں کہ سکیورٹی کی کوتاہی کی وجہ بھی جلد سے جلد سامنے لائی جائے۔