ٹوکیو اب تک کا بہترین میزبان شہر ہے، تھوماس باخ
13 جولائی 2021انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی سرپرستی میں منعقد ہونے والے گرمائی اولمپکس کا میزبان شہر جاپانی دارالحکومت ٹوکیو ہے۔ کثیر القومی کھیلوں کے مقابلے شیڈیول کے مطابق گزشتہ برس چوبیس اگست سے شروع کیے جانے تھے لیکن ان کو ملتوی کر دیا گیا۔
ٹوکیو اولمپکس: انتظامی کمیٹی کے سربراہ مستعفی
ملتوی کرنی کی بنیادی وجہ جاپان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی نئی قسم سے پھیلنے والی مہلک کووڈ انیس بیماری کی وبا پھیل گئی تھی۔ ان کھیلوں کے اختتام کے بعد خصوصی افراد کے گرمائی پیرالمپکس کھیل چوبیس اگست سے شروع ہوں گے۔
ٹوکیو اولمپک کھیل منسوخ ہو نے کا خدشہ
انٹر نیشنل اولمپکس کمیٹی کے صدر کا دورہ
گرمائی اور سرمائی اولمپک کھیلوں کے نگران ادارے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر تھوماس باخ اس وقت جاپان کے دارالحکومت میں ہیں۔ وہ گزشتہ ہفتے وہاں پہنچے تھے۔ تین ایام قرنطینہ رہنے کے بعد انہوں نے کھیلوں کے مرکزی اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔
مقامی انتظامی کمیٹی کے سربراہ سیکو ہاشیموٹو نے انہیں تمام انتظامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ ان تفصیلات کو جاننے کے بعد کمیٹی کے صدر تھوماس باخ نے انتظامات کو شاندار قرار دیا۔ انہوں نے جاپانی اولمپک کمیٹی کے صدر سے کہا ٹوکیو ایک بہترین میزبان شہر ہے کیونکہ ان کھیلوں کے انعقاد میں اسے کئی قسم کے مشکل حالات کا سامنا ہے۔ وہ اولمپک ویلج کھولے جانے کی سادہ سی تقریب میں بھی شریک ہوئے۔
ٹوکیو اولمپک ٹارچ ریلے شروع ہو گئی
اولمپک گیمز
ٹوکیو اولمپکس تیئیس جولائی سے لے کر نو اگست تک جاری رہیں گے۔ ان میں شریک ہونے والے تمام اتھیلٹوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے مقابلوں کے آغاز سے پانچ روز روز قبل اولمپک گاؤں میں پہنچ جائیں۔ ایتھلیٹوں کی اولمپک ویلج میں آمد اگلے دنوں میں شروع ہو جائے گی۔
ان کھلاڑیوں کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ گیمز میں شرکت مکمل ہونے کے بعد انہیں اڑتالیس گھنٹوں میں ویلج چھوڑنا ہو گا۔ ایتھلیٹوں کی آمد کے موقع پر کسی قسم کی خیرمقدمی تقریب منعقد نہیں کی جائے گی۔ کورونا وائرس کی وجہ سے سخت حفاظتی اقدامات کا نفاذ بھی کر دیا گیا ہے۔
ع ح / ا ا (اے ایف پی، ڈی پی اے)