1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ: انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو ہرا دیا

9 مئی 2010

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ سپر ایٹ مرحلے میں گروپ ای کے ایک اہم میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو انتالیس رنز سے شکست دے کر پاکستان کے ٹورنامنٹ میں رہنے کی ایک امید پیدا کردی ہے۔

https://p.dw.com/p/NJXQ
تصویر: AP

برج ٹاؤن میں کھیلے کئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کا پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور جنوبی افریقہ کو جیتنے کے لئے 169رنز کا ہدف دیا۔ انگلینڈ کے افتتاحی بلے بازوں میں سے کریگ کیسویٹر نے بیالیس گیندوں پر اکتالیس رنز بنائےجس میں تین چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ انگلش ٹیم کی اننگز کی خاص بات کیون پیٹرسن کے تینتیس گیندوں پر دھوں دار ترپن رنز کی باری رہی۔ اس اسکور میں انہوں نے آٹھ چوکے اور ایک چھکالگایا۔جنوبی افریقہ کے جان بوتھا نمایاں گیند باز رہے جنہوں نے چار اوروں میں محض پندرہ رنز دئے اور دو انگلش کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

T 20 Cricket World Cup 2010 Pakistan Bangladesh
بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کے گروپ میچ کا منظرتصویر: AP

169 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے اپنی اننگز شروع کی تو ان کا کوئی بھی کھلاڑی کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکا۔ صرف جے پی ڈومنی واحد ایک کھلاڑی رہے جنہوں نے انگلش گیند بازوں کا مقابلہ کیا اور پچیس گیندوں پر دو چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے انتالیس رنز جوڑے۔ جنوبی افریقہ کی تمام ٹیم انیس اوورز میں محض 129 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اس طرح یہ مقابلہ انگلینڈ کے نام رہا۔ انگلینڈ کی طرف سے آر جے سائیڈ بوتھم نے چار اوورز میں تئیس رنز دے کر تین وکٹیں کیں۔

کھیل کا بہترین کھلاڑی کیون پیٹرسن کو قرار دیا گیا۔

رپورٹ : شادی خان سیف

ادارت : عاطف بلوچ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں