پاکستان کے معروف نیوکلیئر طبیعیات دان اور تجزیہ نگار ڈاکٹر پرویز ہود بھائی کے مطابق ملک میں ’عام انتخابات سے قبل ہی نتائج طے کر لیے گئے تھے۔‘ انہوں نے امریکی شہر ڈیلیس میں’اسلام میں سائنس کی اہمیت‘ کے موضوع پر مبنی ایک سمپوزیم کے موقع پر ڈی ڈبلیو اردو کی نامہ نگار مونا کاظم شاہ سے گفتگو میں ان خیالات کا اظہار کیا۔