شیزا الیاس لاہور میں خاتون پولیو ورکر کی حیثیت سے گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلاتی ہیں۔ یہ ملازمت حاصل کرنے کے لیے شیزا نے موٹر سائیکل چلانا سیکھی تھی۔ اب بطور ایریا آفیسر شیزا کے ماتحت کئی مرد اور خواتین پولیو ورکرز بھی کام کر رہے ہیں۔ لاہور سے سمیرا لطیف کی رپورٹ۔