راجن پور پاکستان کے صوبہ پنجاب کا وہ ضلع ہے جس کی سرحدیں بیک وقت سندھ اور بلوچستان کے ساتھ جڑی ہیں۔ اس علاقے میں خواتین کی خرید و فروخت کا کاروبار عام رہا ہے۔ پروین بی بی کو بھی اس کے ایک رشتہ دار نے اسی علاقے میں ساٹھ ہزار روپے کے عوض فروخت کر دیا تھا۔ عفیفہ نصراللہ کی رپورٹ میں دیکھیے پروین بی بی کی جبری نکاح سے ایک بااختیار خاتون بننے کی کہانی۔