1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستپولینڈ

پولینڈ یوکرین کو ایک درجن مگ 29 لڑاکا طیارے دے گا

16 مارچ 2023

پولینڈ کے صدر کا کہنا ہے کہ ان کا ملک یوکرین کو ایک درجن مگ 29 لڑاکا طیارے دینے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ اس طرح پولینڈ یوکرین کی حکومت کی جنگی طیاروں کی فوری طلب پورا کرنے والا پہلا نیٹو رکن بن جائے گا۔

https://p.dw.com/p/4OmnX
Slowakei | PK Vertragsunterzeichnung über slowakischen Luftraum
تصویر: Petr David Josek/AP/dpa/picture alliance

 

پولش صدر آندرج ڈوڈا  نے جمعرات کو کہا کہ ان کا ملک  چار سوویت ساختہ جنگی طیارے پولینڈ کو دینے کے لیے تیار ہے اور آنے والے دنوں میں مگ 29 لڑاکا طیارے کییف کے حوالے کر دے گا جبکہ یوکرین کی باقی  عسکری ضروریات جانچ پڑتال کے بعد  آہستہ آہستہ مستقبل میں پوری کی جائیں گی اور یوکرین کو جس جس جنگی سامان کی ضرورت ہوگی وہ  فراہم کیا جائے گا۔

ڈوڈا نے یہ نہیں کہا کہ کیا دوسرے ممالک بھی ایسا ہی کریں گے۔ اگرچہ سلوواکیہ نے کہا ہے کہ وہ بھی اپنے کچھ مگز یوکرین بھیجے گا۔ جبکہ یوکرینکے صدر وولودیمیر زیلینسکی نے مغربی ممالک سے نئے جنگی طیاروں اور دیگر ساز و سامان کی اپیل کی ہے۔ یاد رہے کہ نیٹو اتحادیوں کی طرف سے یوکرین کو  لڑاکا طیارے دینے میں اب تک ہچکچاہٹ کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔

Russland | Parade zum Tag des Sieges
روسی ساختہ مگ 19 لڑاکا طیارے ۔تصویر: Shamil Zhumatov/REUTERS

پولینڈ کے رہنما نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ جنگی طیارے بھیجنے کا عمل  صرف ایک بڑے بین الاقوامی اتحاد کے اندر ہی کیا جائے گا۔ ساتھ ہی سلوواکیہ نے کییف کو بھی اپنے مگ 29 طیارے فراہم کرنے کی تیاری کا اعلان کیا۔ پولش وزیر اعظم میٹیوز موراویکی نے منگل کے روز اپنے بیان میں عندیہ دیا تھا کہ  وارسا چند ہفتوں کے اندر اندر اپنے مگ طیارے کییف بھیج سکتا ہے، لیکن انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا مغربی دفاعی اتحاد کے کسی دوسرے رکن ملک کی طرف سے اس کی پیروی کرنے کے لیے تیار ہے۔

یوکرین کی لڑائی میں اب تک کتنے فوجی ہلاک ہو چکے ہیں؟

یوکرین کی فضائیہ  مگ طیاروں سے واقف ہے اور فوری طور پر ان طیاروں کو استعمال کر سکتی ہے۔

کییف روس کے ساتھ جنگ کے دوسرے سال میں داخل ہونے کے ساتھ ہی اپنی فضائی طاقت کو بڑھانے کے لیے لڑاکا طیاروں کا مطالبہ کر رہا ہے، لیکن ابھی تک ایسی کوئی علامات نظر نہیں آرہی ہیں کہ امریکہ یا برطانیہ جنگی طیارے بھیجیں گے۔

ک م/ ع ت (اے پی)