1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پوپ دورہ جرمنی کے منتظر ہیں

18 ستمبر 2011

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ بینیڈیکٹ شانزدہم اپنے وطن جرمنی کے دورے کے منتظر ہیں۔ ان کا یہ بیان ایک جرمن ٹی وی چینل پر نشر ہوا۔ پوپ کا یہ چار روزہ دورہ جمعرات سے شروع ہو گا۔

https://p.dw.com/p/12bNv
تصویر: AP

پوپ نے جرمن ٹی وی چینل پر گزشتہ پچاس برس سے نشر ہونے والے ایک پروگرام، جس میں پاسچر یا پریسٹ وعظ کرتے ہیں، میں پوپ بینیڈکٹ کا بیان جاری کیا گیا۔ بیان میں پوپ کا کہنا تھا کہ اس دورے کا مقصد، ’زندگی کے ہر شعبے میں خدا کو مدد کی دعوت دینا ہے۔‘

پوپ اپنے اس دورے میں اتوار کے روز تک جرمنی میں قیام کریں گے۔ واضح رہے کہ پوپ بینیڈیکٹ شانزدہم کا تعلق جرمنی سے ہے۔

Deutschland Papst Benedikt in Köln Weltjugendtag 2005
پوپ بینیڈیکٹ اس سے قبل ایک دورے کے دوران جرمن شہر کولون میںتصویر: AP

پوپ کا کسی ٹی وی چیبنل پر اس طرح کا بیان شاذ و نادر ہی دیکھنے میں آتا ہے۔ جرمن پبلک سروس ٹی وی چینل ARD پر نشر ہونے والے ہفتہ وار پروگرام "Das Wort zum Sonntag" یعنی اتوار کے دن کا لفظ نامی پروگرام میں اس سے قبل پوپ جان پال دوئم سن 1987ء میں شامل ہوئے تھے۔

پوپ بینیڈیکٹ شانزدہم نے اس پروگرام میں اپنی گفتگو کے آغاز ہی میں کہا کہ میں اس دورے کے حوالے سے انتہائی خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ پوپ کی یہ چار منٹ دورانیے کی گفتگو ویٹیکن میں ریکارڈ کی گئی تھی۔ پوپ جرمنی کے اپنے اس دورے میں پروٹیسٹنٹ چرچ کے نمائندہ افراد سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس حوالے سے وہ جرمن شہر ایرفُرٹ کا دورہ بھی کریں گے۔ پوپ نے کہا کہ ایرفُرٹ ہی وہ شہر ہے، جہاں مارٹن لوتھر نے ’اپنے راستے کا انتخاب کیا تھا۔‘

اپنی گفتگو میں پوپ بینیڈیکٹ کا کہنا تھا، ’ہم کسی سنسنی خیزی کی توقع نہیں کرتے۔اہم بات یہ ہے کہ ہم مل کر سوچیں اور خدا کے لفظوں کو سنیں اور اس کی حمد کریں، اس امید کے ساتھ کہ یہ صلح کل ہے۔‘‘

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ان کے اس دورے میں ہجوم اور عقیدت مندوں کا ساتھ ثانوی نوعیت کا ہو گا۔ ’یہ کوئی مذہبی سیاحتی دورہ نہیں۔ اصل مقصد یہ باور کرانا رہے گا کہ جہاں خدا ہے، مستقبل بھی وہیں ہے۔‘

رپورٹ: عاطف توقیر

ادارت: حماد کیانی

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں